ہومBlogطلباء کے مسائل حل ہوں گے، این ایس یو آئی نےلانچ کیا...

طلباء کے مسائل حل ہوں گے، این ایس یو آئی نےلانچ کیا QR کوڈ

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی ، 26؍اپریل : آج جھارکھنڈ پردیش NSUI نے ریاستی کانگریس دفتر کے آڈیٹوریم میں “ہم بدلیں گے جھارکھنڈ” کا پوسٹر جاری کیا۔پوسٹر لانچنگ کے ذریعے ہم بدلیں گے جھارکھنڈ کیو آر جاری کیا گیا ہے جس کے ذریعے تمام یونیورسٹی اور کالج کے طلباء کو جوڑا جائے گا اور ان کے مسائل کو حل کیا جائے گا۔صدر ونے نے کہا کہ اس کے ذریعے طلباء امتحان کے نتائج میں تاخیر، رجسٹریشن کی غلطیاں، اسکالرشپ سے متعلق مشکلات، طلباء کے ساتھ امتیازی سلوک، ہاسٹل، لائبریری، وائی فائی، کلاسز وغیرہ سے متعلق مسائل کے بارے میں اپنے مسائل براہ راست NSUI جھارکھنڈ کے ریاستی دفتر کو بھیج سکیں گے۔رانچی کے انچارج مشرف نے کہا کہ ’’ہم بدلیں گے جھارکھنڈ‘‘ کے تحت این ایس یو آئی کی ریاستی کمیٹی زیادہ سے زیادہ طلبہ سے رابطہ قائم کرنے کے لیے ریاست کی تمام یونیورسٹیوں اور کالجوں کا دورہ کرے گی۔ یہ مہم ریاست کے طلبہ کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگی۔ طلباء سے رابطہ قائم کرکے مسائل کی فہرست وائس چانسلر کو دی جائے گی اور ان کے مسائل کو فوری طور پر حل کیا جائے گا۔پوسٹر ریلیز پروگرام میں این ایس یو آئی کے ریاستی نائب صدر امن احمد، سنکیت سمن، ریاستی جنرل سکریٹری وضاحت اللہ، ریاستی سکریٹری انکیتا شیکھر وغیرہ موجود تھے۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version