ہومNationalنتیش کمار، ہری ونش نے راجیہ سبھا کے ارکان کے طور پر...

نتیش کمار، ہری ونش نے راجیہ سبھا کے ارکان کے طور پر حلف لیا

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

نئی دہلی، 10 اپریل (ہ س)۔ بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار اور راجیہ سبھا کے سبکدوش ہونے والے ڈپٹی چیئرمین ہری ونش نے جمعہ کو راجیہ سبھا کے ممبران کے طور پر حلف لیا۔نائب صدر اور راجیہ سبھا کے چیئرمین سی پی رادھا کرشنن نے انہیں پارلیمنٹ ہاؤس میں حلف دلایا۔اس موقع پر قائد ایوان اور صحت اور خاندانی بہبود کے وزیر جگت پرکاش نڈا، وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن؛ ماہی پروری، حیوانات اور ڈیری کے وزیر، راجیو رنجن (عرف للن سنگھ)؛ کانگریس کے راجیہ سبھا رکن جے رام رمیش؛ اور بہار کے نائب وزیر اعلیٰ سمرت چودھری سمیت دیگرشخصیات موجود تھیں۔9 اپریل کو اپنی پچھلی میعاد کی تکمیل کے بعد، 69 سالہ ہری ونش کو آج صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے نامزد کیا تھا۔ سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس رنجن گوگوئی کی راجیہ سبھا کی مدت پوری ہونے کے بعد ایک سیٹ خالی ہوئی تھی۔ صدرجمہوریہ کی جانب سے 12 ارکان کو راجیہ سبھا کے لیے نامزد کیا جا سکتا ہے۔ ان اراکین کا انتخاب فن، ادب، سائنس اور سماجی خدمت کے شعبوں میں ان کی نمایاں خدمات کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.