ہومBlogجھارکھنڈ کو فائیلیریا سے پاک کرنے کا ہدف، جامتاڑا سے MDA مہم...

جھارکھنڈ کو فائیلیریا سے پاک کرنے کا ہدف، جامتاڑا سے MDA مہم کا آغاز

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

وزیر صحت ڈاکٹر عرفان انصاری نے فائیلیریا مخالف دوا کھا کر مہم کا دیا پیغام

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 10 اگست:۔ خوراک سپلائی اور آفاتِ سماوی سے نمٹنے کے وزیر ڈاکٹر عرفان انصاری نے جامتاڑا سے ماس ڈرگ ایڈمنسٹریشن (MDA) مہم کا آغاز کیا۔ اس موقع پر انہوں نے اسٹیج پر فائیلیریا مخالف دوا کی خوراک لے کر پیغام دیا: “میں نے دوا لی ہے، آپ بھی لیں۔ ہر حال میں جھارکھنڈ کو فائیلیریا سے پاک بنانا ہے۔”اس مہم کا ہدف ہے کہ سال 2027 تک ریاست کو مکمل طور پر فائیلیریا سے پاک قرار دیا جائے۔ ڈاکٹر انصاری نے کہا کہ یہ بیماری نہ صرف جسمانی معذوری لاتی ہے، بلکہ خود اعتمادی اور روزگار پر بھی منفی اثر ڈالتی ہے، حالانکہ اسے سال میں ایک بار دی جانے والی دوا سے روکا جا سکتا ہے۔ریاستی حکومت پہلے ہی مفت ہائڈروسیل آپریشن، خصوصی چپل کی تقسیم، اور معذوری کے سرٹیفکیٹ کی آسان فراہمی جیسی کئی پہل کر چکی ہے۔یہ مہم 10 اگست سے چترا، گوڈا، مغربی سنگھبھوم، سرائے کیلا، ہزاری باغ، جامتاڑا، پلامو، لاتیہار اور دمکا کے 80 بلاکس میں چلائی جا رہی ہے۔ تقریباً 1.42 کروڑ کی آبادی میں سے 1.27 کروڑ افراد کو ڈی ای سی، ایلبینڈازول اور آئیورمیکٹِن دوائیں دی جائیں گی۔تعلیم، ICDS، پنچایتی راج، شہری ترقی، پینے کا پانی، صفائی اور روزگار کے محکموں کے تعاون سے یہ دوائیں بوتھوں پر اور گھر گھر جا کر تقسیم کی جائیں گی۔ 2 سال سے کم عمر کے بچوں، حاملہ خواتین، اور شدید طور پر بیمار افراد کو یہ دوا نہیں دی جائے گی۔اس پروگرام میں جامتاڑا کے سول سرجن ڈاکٹر آنند موہن سورین، ایس ڈی او اننت کمار، اور عالمی ادارۂ صحت کے ڈاکٹر ابھیشیک پال بھی شریک ہوئے۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version