ہومBlogآفت سے متاثرہ لوگوں کے بارے میں حکومت الرٹ

آفت سے متاثرہ لوگوں کے بارے میں حکومت الرٹ

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

وزیر عرفان انصاری نے تمام اراکین اسمبلی اور وزراء کو لکھا خط

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، یکم جولائی:۔ جھارکھنڈ میں گزشتہ کئی دنوں سے مسلسل موسلادھار بارش (بھاری سے انتہائی شدید بارش) کی وجہ سے ریاست کے کئی اضلاع میں معمول کی زندگی متاثر ہوئی ہے۔ ایسے میں ریاست کے صحت، خوراک کی فراہمی اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے وزیر عرفان انصاری نے اس سنگین صورتحال کو دیکھتے ہوئے ریاست کے تمام ایم ایل اے اور وزراء کو خط لکھا ہے۔
نقصانات کا جلد از جلد جائزہ لیا جائے
اس خط میں ڈیزاسٹر منیجمنٹ کے وزیر نے تمام وزراء اور ایم ایل اے سے اپنے اپنے علاقوں میں فوری امدادی کاموں کی نگرانی اور سرگرمی سے حصہ لینے کی اپیل کی ہے۔ وزیر عرفان انصاری نے کہا کہ یہ بہت ضروری ہے کہ زیادہ بارش کی وجہ سے عوام اور املاک کو ہونے والے نقصانات کا جلد از جلد جائزہ لیا جائے اور ریاستی حکومت کو رپورٹ بھیجی جائے تاکہ متاثرہ خاندانوں کو جلد معاوضہ فراہم کیا جا سکے۔انہوں نے تمام ممبران اسمبلی پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے متعلقہ ضلع کے ڈپٹی کمشنروں اور انتظامی عہدیداروں کے ساتھ ہنگامی میٹنگ کریں اور شدید بارش سے ہونے والے نقصانات کا صحیح سروے کریں۔ اس کی تفصیلی رپورٹ فوری طور پر جھارکھنڈ حکومت کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کو بھیجیں۔
حکومت متاثرہ لوگوں کو مدد فراہم کرنے کیلئےپرعزم
وزیر عرفان انصاری نے یہ بھی واضح کیا کہ ریاستی حکومت متاثرہ لوگوں کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ اس میں کسی قسم کی غفلت یا تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔ آفت کی اس گھڑی میں عوامی نمائندوں کی فعالیت اور حساسیت ہی عوام کا اعتماد مضبوط کرے گی۔ انہوں نے تمام عوامی نمائندوں سے توقع ظاہر کی کہ وہ راحت اور بحالی کے کاموں میں دل و جان سے حصہ لیں گے تاکہ ریاست کے متاثرہ شہریوں کی فوری مدد کی جاسکے۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version