وزیر صحت ڈاکٹر عرفان انصاری، کیشو مہتو کملیش اور سنجے پرساد یادو نے وزیر تعلیم کی عیادت کی
جدید بھارت نیوز سروس
نئی دہلی، 3 اگست:۔ جھارکھنڈ کے وزیر تعلیم رام داس سورین کی حالت اب بھی نازک ہے۔ وہ نئی دہلی کے ایک نجی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ ان کی حالت بدستور تشویشناک ہے۔ رام داس سورین سنیچر کو اپنی رہائش گاہ پر باتھ روم میں گر گئے۔ ان کے سر اور ہاتھ پر شدید چوٹیں آئیں۔ اس کے بعد انہیں ایئرلفٹ کرکے دہلی کے اپولو ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔ جھارکھنڈ مکتی مورچہ (جے ایم ایم) کے رہنما رام داس سورین (62) کو ہفتہ کو جمشید پور سے قومی دارالحکومت لے جایا گیا اور اندرا پرستھ اپولو ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔ رام داس سورین ہفتہ سے لائف سپورٹ سسٹم (وینٹی لیٹر) پر ہیں۔ ہسپتال کے سینئر ماہرین کی ٹیم ان کی حالت پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ جے ایم ایم کے سینئر لیڈر رام داس سورین درج فہرست قبائل کے لیے مختص گھٹسیلا اسمبلی سیٹ کے ایم ایل اے ہیں۔ وہ 2009 کے بعد سے تین بار ایم ایل اے منتخب ہوئے ہیں۔ رام داس سورین 2009، 2019 اور 2024 میں گھٹسیلا کے ایم ایل اے بنے تھے۔ پہلی بار انہیں حکومت میں وزیر بنایا گیا تھا۔
وزیر عرفان انصاری عیادت کیلئے پہونچے
جھارکھنڈ کے وزیر صحت ڈاکٹر عرفان انصاری آج دہلی کے اپولو ہسپتال پہنچے اور ریاست کے وزیر تعلیم رام داس سورین کی خیریت دریافت کی مسٹر سورین کو کل برین اسٹروک ہوا، جس کے بعد انہیں اپولو ہسپتال میں داخل کرایا گیا اور فی الحال وہ لائف سپورٹ سسٹم پر ہیںڈاکٹر انصاری نے موقع پر پہنچ کر ڈاکٹروں کی ٹیم سے نہ صرف تفصیلی جانکاری لی بلکہ اہل خانہ سے بھی ملاقات کی اور انہیں تسلی دی انہوں نے مسٹر سورین کے بیٹے سے خصوصی ملاقات کی اور ان کے حوصلے کو مضبوط کیا۔مسٹر سورین کو کل باتھ روم میں اچانک گرنے کی وجہ سے سر پر شدید چوٹ لگی تھی جس سے دماغ میں خون جم گیا ۔ حالت تشویشناک لیکن مستحکم بتائی جاتی ہے۔ ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم مسلسل نگرانی کر رہی ہے۔دہلی کے اپولوہسپتال میں جدید ترین طبی سہولیات کے تحت ان کا علاج چل رہا ہے اور ڈاکٹروں نے مثبت اشارے دیے ہیں۔ ڈاکٹر انصاری نے کہا کہ رام داس سورین نہ صرف ہمارے ساتھی ہیں بلکہ جھارکھنڈ کے ایک وقف عوامی خدمت گار بھی ہیں۔ ہم اللہ سے ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔ پورا جھارکھنڈ ان کے ساتھ ہے۔ ہم سب دعا کرتے ہیں کہ رام داس سورین جلد از جلد مکمل طور پر صحت مند ہو ںور دوبارہ عوامی خدمت میں سرگرم ہوں۔ وزیرتعلیم رام داس سورین کی خیریت دریافت کرنے والوں میں ریاستی کانگریس کے صدر کیشو مہتو کملیش اور وزیر سنجے پرساد یادو بھی شامل تھے ۔ ڈاکٹروں نے کہا کہ مسٹر سورین کی حالت یقینی طور پر سنگین ہے، لیکن فی الحال مستحکم ہے۔ تمام اہم پیرامیٹرز ماہر ڈاکٹروں کی نگرانی میں کنٹرول میں ہیں۔
