جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 7 اگست:۔ جھارکھنڈ تحریک کے علمبردار اور سابق وزیر اعلیٰ ڈیشوم گرو شِبو سورین کے انتقال کے بعد، ان کے بیٹے اور ریسات جھارکھنڈ کے موجودہ وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین اپنے والد کی آخری رسومات کے بعد بھی روایتی رسوم کی پیروی کر رہے ہیں۔ آج انہوں نے اپنے آبائی گاؤں نیمرا میں ’شرادھ کرم‘ کی روایت کو نبھایا۔ اس رسم کی اطلاع خود وزیر اعلیٰ نے سوشل میڈیا کے ذریعے دی۔
تین کرم دن کی روایت ادا کی گئی
اپنی پوسٹ میں وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے لکھا کہ ’’بابا، عظیم ڈیشوم گرو شِبو سورین جی کی انتیشٹی کے بعد آج نیمرا میں ’تین کرم دن‘ کی روایت کے تحت خصوصی پوجا اور انوشٹھان کیے گئے۔ یہ رسم مرحوم کی روح کے سکون کے لیے انجام دی جاتی ہے‘‘۔
نیمرا کی انقلابی تاریخ کو سلام
اس سے پہلے ایک اور پوسٹ میں وزیر اعلیٰ نے نیمرا کی انقلابی وراثت اور تاریخی کردار کو سلام پیش کیا تھا۔ انہوں نے لکھا: “نیمرا کی یہ انقلابی اور بہادر سرزمین دادا جی کی شہادت اور بابا کے طویل جدوجہد کی گواہ ہے۔ یہاں کے جنگلات، ندیاں، نالے اور پہاڑ ہر قربانی اور ہر قدم کی صدائے بازگشت کو محفوظ کیے ہوئے ہیں۔”
بابا اور دادا کو خراجِ عقیدت
اپنے پیغام کے آخر میں وزیر اعلیٰ نے نعرہ لگایا:’ویر شہید سونا سوبَرن مانجھی امر رہیں، جھارکھنڈ ریاست کے معمار ویر ڈیشوم گرو شبو سورین امر رہیں!‘
