ہومBlogبھارت اور نیپال کے درمیان سائنس اور ٹیکنالوجی میں شراکت کو مزید...

بھارت اور نیپال کے درمیان سائنس اور ٹیکنالوجی میں شراکت کو مزید مستحکم کرنے کے لیے نیا معاہدہ کیا گیا

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

نئی دلی۔19؍فروری۔ ایم این این۔بھارت اور نیپال کے درمیان سائنس اور ٹیکنالوجی ( ایس اینڈ ٹی ) کے تعاون میں ایک اہم سنگ میل قائم کرتے ہوئے، بھارت کی سائنسی اور صنعتی تحقیق کی کونسل ( سی ایس آئی آر ) اور نیپال اکیڈمی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ( این اے ایس ٹی ) نے 18 فروری ، 2025 ء کو سی ایس آئی آر – نیشنل فزیکل لیبارٹری ) سی ایس آئی آر – این پی ایل ) ، نئی دلّی میں ایک مفاہمت نامے کو باضابطہ شکل دی۔اس معاہدے پر ، ڈاکٹر این۔ کلائی سیلوی، ڈائریکٹر جنرل، سی ایس آئی آر اور سکریٹری، ڈی ایس آئی آر اور پروفیسر ڈاکٹر دلیپ سبا، وائس چانسلر، این اے ایس ٹی ، نے دستخط کیے اور دوطرفہ سائنسی اور تکنیکی تعاون کو فروغ دینے کے لیے ایک وسیع فریم ورک قائم کرنے کی خاطر اس کا تبادلہ کیا ۔سی ایس آئی آر بھارت اور این اے ایس ٹی نیپال کے درمیان ایس اینڈ ٹی تعاون کے لیے مفاہمت نامے کا تبادلہ ڈاکٹر این کلائی سیلوی، ڈائریکٹر جنرل سی ایس آئی آر اور پروفیسر ڈاکٹر دلیپ سبا، وائس چانسلر این اے ایس ٹی نے مفاہمت نامے کا تبادلہ کیا۔ سی ایس آئی آر اور این اے ایس ٹی کا تعاون ایک طویل تاریخ کا حامل ہے، جس کی شروعات 1994 ء میں ہوئی تھی ، جب سی ایس آئی آر اور اس وقت کے ) آر او این اے ایس ٹی ، موجودہ این اے ایس ٹی ( کے درمیان مشترکہ تحقیق اور تکنیکی ترقی کو فروغ دینے کے لیے ایک معاہدہ کیا گیا تھا۔ اس معاہدے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے 1997 ء اور 2002 ء میں دو ورکنگ پروگراموں پر دستخط کیے گئے، جن کے نتیجے میں کئی مشترکہ ورکشاپوں اور تربیتی پروگرام منعقد کیے گئے، جو ان معاہدوں کی باضابطہ مدت ختم ہونے کے بعد بھی جاری رہے۔نئے دستخط شدہ مفاہمت نامے کا مقصد ، اس تعاون کو بحال اور وسعت دینا ہے تاکہ دونوں اداروں کے درمیان سائنسی روابط کو مزید فروغ دیا جا سکے۔2025 ء کے مفاہمت نامے کے تحت تجدید شدہ شراکت ، مختلف اشتراکی سرگرمیوں کے ذریعے نافذ کی جائے گی۔
، جن میں سائنسی معلومات، تحقیقی مواد اور سائنسدانوں کا تبادلہ، مشترکہ سائنس اور ٹیکنا لوجی سیمینار، ورکشاپوں اور تربیتی پروگراموں کا انعقاد، مشترکہ تحقیقی منصوبوں پر عمل درآمد، ایک دوسرے کی اہم تحقیقی سہولیات تک رسائی، ٹیکنالوجی شراکت داری اور صلاحیت سازی میں اضافے کے لیے اداروں کی باہمی شراکت داری شامل ہیں۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version