ہومBiharپنچایتی راج ڈے پر تیجسوی یادو کی اعزازی تقریب 24 اپریل کو

پنچایتی راج ڈے پر تیجسوی یادو کی اعزازی تقریب 24 اپریل کو

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

راشٹریہ جنتا دل کے ریاستی دفتر میں تیاریاں مکمل

پٹنہ 22 اپریل: بہار ریاستی پنچایتی راج سیل کے ریاستی صدر مہیندر ودھیارتھی نے کہا کہ پنچایتی راج ڈے کے موقع پر راشٹریہ جنتا دل کے قومی کارگزار صدر و لیڈر حزب اختلاف تیجسوی پرساد یادو کی استقبالیہ و اعزازی تقریب 24 اپریل 2026 کو راشٹریہ جنتا دل کے ریاستی دفتر کے کرپوری ہال میں منعقد کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تیجسوی یادو سماجی انصاف، ترقی، گاؤں اور عوامی بہبود کی سیاست کے مضبوط ستون کے طور پر ابھر کر سامنے آئے ہیں جنہوں نے لوگوں کا اعتماد اور حمایت حاصل کی ہے۔ بہار کے نوجوانوں اور پنچایتی راج نظام کو مضبوط بنانے میں انہوں نے جو حصہ داری یقینی بنائی ہے اس سے لوگوں میں کافی خوشی اور مسرت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تیجسوی یادو نے اقتدار اور اپوزیشن میں رہتے ہوئے جو اعتماد قائم کیا ہے اسے مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست بھر سے پنچایتی راج کے کارکنان اور حامی بڑی تعداد میں شامل ہو کر اپنے لیڈر کے تئیں احترام اور حمایت کا اظہار کریں گے۔ یہ تقریب محض ایک اعزازی تقریب نہیں بلکہ نظریہ، اتحاد اور مستقبل کی سیاست کی سمت طے کرنے کا ایک پلیٹ فارم بھی ہوگا جس میں سماج کے ہر طبقے کی شرکت کو یقینی بنانے کا پیغام دیا جائے گا۔
اس سلسلے میں ریاستی آر جے ڈی کے ترجمان اعجاز احمد نے بتایا کہ اس تقریب میں تیجسوی پرساد یادو کے علاوہ ریاستی صدر منگنی لال منڈل، قومی نائب صدر جگدانند سنگھ، ادے نارائن چودھری، قومی جنرل سکریٹری عبدالاری صدیقی، سابق مرکزی وزیر جے پرکاش نارائن یادو، راجیہ سبھا ایم پی سنجے یادو، قومی جنرل سکریٹری بھولا یادو، بینو یادو، ریاستی نائب صدر اشوک کمار سنگھ، ڈاکٹر تنویر حسن، سابق وزیر آلوک کمار مہتا، ڈاکٹر رامانند یادو، ریاستی جنرل سکریٹری رنوجے ساہو، ریاستی ترجمان شکتی سنگھ یادو اور اعجاز احمد سمیت دیگر معزز رہنما موجود رہیں گے۔ اعجاز احمد نے مزید بتایا کہ ریاست بھر میں اس پروگرام کی تیاری کے حوالے سے پارٹی کے لیڈران اور عہدیداروں کے ساتھ ساتھ پنچایتی راج سیل کے ریاستی صدر مہیندر ودھیارتھی نے مختلف اضلاع کے رہنماؤں اور کارکنوں سے رابطہ کر کے لوگوں سے پٹنہ آنے کی اپیل کی ہے اور بڑی تعداد میں پنچایتی راج نظام کی مضبوطی کے لیے رہنماؤں اور کارکنوں کے ساتھ عام لوگ بھی شریک ہوں گے۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.