ہومInternationalٹرمپ نے فیڈرل ریزرو کے چیئرمین پاویل کا جانشین تلاش کر لیا

ٹرمپ نے فیڈرل ریزرو کے چیئرمین پاویل کا جانشین تلاش کر لیا

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

واشنگٹن، 30 جنوری (ہ س)۔ ریاستہائے متحدہ امریکہ کے مرکزی بینک فیڈرل ریزرو کو نیا چیئرمین جلد ملنے والا ہے۔ صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے فیڈرل ریزرو کے چیئرمین جیروم پاویل کا جانشین تلاش کر لیا ہے۔ وہ فیڈ کے نئے چیئرمین کا اعلان جمعہ کو کریں گے۔ خاتون اول میلانیا ٹرمپ پر بنی فلم ’میلانیا‘ کے پریمیئر میں صدر نے کہا کہ اس تلاش میں پانچ ماہ کا وقت لگا۔ اس عہدے کو بھرنے کے لیے عمل ستمبر میں 11 امیدواروں کے ساتھ شروع ہوا تھا۔ اس میں سابق اور موجودہ فیڈ افسران، ماہرین اقتصادیات اور وال اسٹریٹ سرمایہ کاری کے پیشہ ور شامل تھے۔سی این بی سی کی رپورٹ کے مطابق، مانا جاتا ہے کہ ان امیدواروں میں سے ا?خری چار میں سابق فیڈ گورنر کیون وارش، نیشنل اکنامک کونسل کے ڈائریکٹر کیون ہیسیٹ، موجودہ فیڈ گورنر کرسٹوفر والر اور بلیک راک کے فکسڈ انکم کے چیف انویسٹمنٹ ا?فیسر ریک ریڈر شامل ہیں۔ٹرمپ نے کہا، ’’میں کل صبح فیڈ چیئرمین کے نام کا اعلان کروں گا۔‘‘ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا انہوں نے سچ میں کسی ایک نام پر فیصلہ کر لیا ہے، تو انہوں نے جواب دیا، ’’ہاں، میں نے کر لیا ہے۔‘‘ ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹرمپ اس عہدے کے لیے کیون وارش کے نام کا اعلان کر سکتے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ وارش کو جمعرات کو وہائٹ ہاوس میں بھی دیکھا گیا ہے۔اس پر وہائٹ ہاوس کے ترجمان کش ڈیسائی نے کہا، ’’صدر ٹرمپ صحیح وقت پر فیڈرل ریزرو کے لیے اپنی پسند کے بارے میں اعلان کریں گے۔ اس سے پہلے اس پر بات کرنا وقت برباد کرنا ہے۔‘‘

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version