ہومNationalلوک سبھا میں تعطل برقرار، کارروائی دن بھر کے لیے ملتوی

لوک سبھا میں تعطل برقرار، کارروائی دن بھر کے لیے ملتوی

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

نئی دہلی، 05 فروری (یواین آئی) لوک سبھا میں جمعرات کو بھی اپوزیشن اراکین کی نعرے بازی جاری رہی جس کے باعث ایوان کی کارروائی دن بھر کے لیے ملتوی کر دی گئی۔تین بار ملتوی ہونے کے بعد جب کارروائی دوپہر تین بجے شروع ہوئی تو اپوزیشن اراکین دوبارہ نعرے بازی کرنے لگے۔ لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے ہنگامے کے دوران کہا کہ بڑے دکھ کے ساتھ ایوان کو مطلع کرنا ہے کہ کل کچھ اراکین نے جس طرح کا رویہ اختیار کیا اور جو مناظر پیدا کیے، وہ لوک سبھا کے آغاز سے آج تک کبھی نہیں ہوئے۔ پارلیمانی نظام میں ایوان کے اسپیکر کا باوقار مقام ہمارے آئین میں قائم کیا گیا ہے۔ اپوزیشن کے اراکین نے جو رویہ ایوان کے دفتر میں اختیار کیا وہ ہماری پارلیمانی روایات کے لیے مناسب نہیں تھا اور ایک سیاہ دھبے کے مترادف تھا۔ سب کو ایوان کو خوش اسلوبی سے چلانے میں تعاون کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ جب ایوان کے لیڈر کو صدر کے خطاب پر شکریہ کی تحریک پر بحث کا جواب دینا تھا تو ہمیں پختہ اطلاع ملی کہ کانگریس کے کئی اراکین وزیر اعظم نریندر مودی کی نشست کے قریب آکر کوئی غیر متوقع واقعہ کر سکتے تھے۔ اگر ایسا واقعہ ہو جاتا تو یہ نہایت ناگوار منظر ہوتا اور ملک کی جمہوری روایات کو تار تار کر دیتا۔ اسپیکر نے کہاکہ ’’اسے روکنے کے لیے ہم نے وزیر اعظم سے درخواست کی کہ انہیں ایوان میں نہیں آنا چاہیے۔ ایوان کے اسپیکر ہونے کے ناطے ہماری ذمہ داری تھی کہ ایوان کی عظمت کو برقرار رکھا جائے۔ لیڈر ایوان نے اپنی بات نہیں رکھی یہ کسی بھی طرح مناسب نہیں ہے۔ لیڈر ایوان نے میری درخواست کو مان کر ایوان کو ناگوار منظر سے بچایا۔ اس کے لیے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔‘‘لوک سبھا کے اسپیکر نے کہا کہ اگر اراکین پوسٹر لے کر آئیں گے تو ایوان نہیں چلے گا۔ ایوان میں کل کا واقعہ ملک نے دیکھا، جس میں ایک خاتون رکن حکمراں پارٹی کے پوڈیم تک پہنچ گئیں۔ اپوزیشن ارکان کے ہنگامے کو بڑھتے دیکھ کر مسٹر برلا نے ایوان کی کارروائی دن بھر کے لیے ملتوی کردی۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version