Jharkhand

بی جے پی کے ریاستی صدر نے گوگو دیدی کا فارم بھروایا

47views

بی جے پی خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے پہلے سےہی کئی اسکیمیں چلا رہی ہے:بابولال

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 8 اکتوبر: بی جے پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ بابولال مرانڈی نے کہا کہ ‘گوگو دیدی اسکیم ‘ کو لے کر ریاست بھر میں زبردست جوش و خروش ہے۔ جوش کی وجہ بھی ہے۔ لوگوں کو بھارتیہ جنتا پارٹی اور ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی پر بھروسہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگ جانتے ہیں کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اور ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی جو بھی اعلان اور وعدہ کرتے ہیں، وہ اسے پورا کرتے ہیں۔ اس لیے لوگوں کو یقین ہے کہ اس نے وعدے اور اعلانات کیے ہیں، اس لیے یقینی طور پر یہ تمام فیصلے حکومت بنتے ہی پہلی کابینہ میں کیے جائیں گے۔ مرانڈی 8 اکتوبر کو برسا منڈا ایرپورٹ روڈ کے قریب واقع کھوکھما ٹولی میں گوگو دیدی اسکیم کا فارم بھرنے کے بعد میڈیا سے خطاب کررہے تھے۔ مرانڈی نے کہا کہ جن لوگوں نے فارم بھرے ہیں ان کو کمپیوٹر میں لوڈ کر دیا گیا ہے۔ اس کی دستاویز تیار کی جا رہی ہے۔ ریاست میں جیسے ہی بی جے پی کی حکومت بنے گی، ہر مہینے کی 11 تاریخ کو 2100 روپے ان کے بینک اکاؤنٹ میں منتقل کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین تحقیقات کرنا چاہتے ہیں تو انہیں کرنی چاہئے۔کارروائی کرنا ہے تو کریں۔ میں نے خود آکر ماں اور بہنوں کا فارم بھرا ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی اور مودی کی حکومت ملک میں خواتین کو بااختیار بنانا چاہتی ہے۔ آج پہلی بار کوئی پروگرام نہیں ہو رہا۔ بہت سی اسکیمیں پہلے ہی چل رہی ہیں، جو ماؤں اور بہنوں کے لیے وقف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی پارلیمنٹ اور اسمبلی میں قانون بنا کر خواتین کے لیے 33 فیصد نشستیں مختص کی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ لکھ پتی دیدی بنایا جا رہا ہے۔ خواتین روزگار کے میدان میں آگے بڑھےاس کے لیے بھی کوششیں جاری ہیں۔خواتین کے لیے بیت الخلاء کا انتظام کیا گیا ہے۔ تین طلاق کو قانون بنا کر ختم کر دیا گیا ہے۔ زچگی کی چھٹی کو 12 ہفتوں سے بڑھا کر 26 ہفتے کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر ہیمنت سورین کا کارروائی سے متعلق حکم سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ اس اسکیم کو لے کر ان میں بے چینی پائی جاتی ہے۔س موقع پر ایم ایل اے نوین جیسوال، میٹروپولیٹن صدر ورون ساہو اور سینکڑوں کارکنان اور استفادہ کنندہ بہنیں موجود تھیں۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.