National

’اپوزیشن لیڈروں کو انتخابی تشہیر سے روکنے کے لیے بی جے پی نے ای ڈی کو بنایا ہتھیار‘، گوپال رائے کا سنگین الزام

210views

عام آدمی پارٹی (عآپ) کے قومی کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو ای ڈی نے چوتھا سمن بھیجا ہے۔ کیجریوال کو نوٹس بھیجے جانے پر عآپ نے بی جے پی پر شدید حملہ کیا ہے۔ پارٹی نے کہا کہ اروند کیجریوال کو لوک سبھا انتخاب کی تیاری اور انتخابی تشہیر کرنے سے روکنے کے لیے بی جے پی نے ای ڈی سے یہ چوتھا سمن بھجوایا ہے۔

میوات فساد اور بلڈوزر متاثرین کے لیے 70 مکانات کی تعمیر کرا رہی جمعیۃ علماء ہند

دہلی حکومت میں وزیر گوپال رائے کا کہنا ہے کہ بی جے پی نہیں چاہتی کہ اپوزیشن کا کوئی بھی لیڈر لوک سبھا انتخاب میں انتخابی تشہیر کر پائے۔ اپوزیشن کے لیڈران کو انتخابی تشہیر سے روکنے کے لیے بی جے پی نے ای ڈی کو اپنا ہتھیار بنا لیا ہے۔ اروند کیجریوال کا 18 جنوری سے تین روزہ گوا دورہ ہے اور ہفتہ کو ای ڈی نے سمن بھیج کر 18 جنوری کو ہی کیجریوال کو طلب کیا ہے۔ یہ کوئی اتفاق نہیں ہے۔ ہماری گزارش ہے کہ ای ڈی کو بی جے پی کا فرنٹل تنظیم بننے سے بچنا چاہیے۔ ساتھ ہی بی جے پی کو بھی ای ڈی کا سیاسی غلط استعمال کرنے سے پرہیز کرنا چاہیے۔

تلنگانہ میں شرمناک شکست کے بعد ’بی آر ایس‘ پھر سے ’ٹی آر ایس‘ بننے کی راہ تلاش کر رہا!

ہفتہ کے روز پارٹی ہیڈکوارٹر میں عآپ کے دہلی ریاستی کنوینر گوپال رائے نے کہا کہ وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو ای ڈی نے ایک بار پھر نوٹس بھیجا ہے۔ وزیر اعلیٰ لوک سبھا انتخاب کی تیاریوں کے مدنظر 18، 19 اور 20 جنوری کو تین روزہ دورے پر گوا جائیں گے اور اب میڈیا کے ذریعہ خبر ملی ہے کہ ای ڈی نے سمن جاری کر 18 جنوری کو طلب کیا ہے۔ یہ کوئی اتفاق نہیں ہے۔ ای ڈی اتنے دنوں سے خاموش بیٹھی رہی، لیکن جب جمعہ کو اروند کیجریوال کے گوا دورے کا پروگرام میڈیا میں ظاہر ہوا تو ای ڈی نے بھی نوٹس بھیج دیا۔

وزیر اعظم مودی کے لیے قومی سلامتی بھی ذاتی تشہیر اور اپنی تعریف کا ذریعہ بن چکی! جے رام رمیش

گوپال رائے نے کہا کہ اس نوٹس سے یہ صاف نظر آ رہا ہے کہ اروند کیجریوال لوک سبھا انتخاب کی تشہیر اور انتخاب کی تیاریاں نہ کر سکیں، اس سے روکنے کے لیے ای ڈی کو ایک ہتھیار بنایا گیا ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ ای ڈی ایک فرنٹل ادارہ کی طرح کام کر رہا ہے، جبکہ ای ڈی ایک آئینی ادارہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ آئینی ادارہ کا نوٹس وزیر اعلیٰ کے پاس پہنچنے سے پہلے میڈیا میں ظاہر کر دی جاتی ہے۔ ای ڈی کی نوٹس وزیر اعلیٰ تک نہیں پہنچی ہے اور ہمیں میڈیا سے نوٹس بھیجے جانے کی خبر مل گئی کہ ای ڈی کی چوتھی نوٹس جاری ہو گئی ہے۔ بغیر سر پیر کے ایک سیاسی مقصد سے اروند کیجریوال کو روکنے کے لیے بار بار یہ لوگ جو نوٹس بھیجتے جا رہے ہیں، اسے بند کرنا چاہیے۔

Follow us on Google News