ہومBiharوزیر آبی وسائل وجے کمار چودھری نے عہدہ سنبھالا

وزیر آبی وسائل وجے کمار چودھری نے عہدہ سنبھالا

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

موجودہ منصوبوں اور نظام کے مضبوط نفاذ پر زور دیا

جدید بھارت نیوز سروس
پٹنہ، 23 نومبر: وزیر آبی وسائل (جل سنسادھن منتری) وجے کمار چودھری نے آج اپنا عہدہ سنبھال لیا۔ اس موقع پر محکمہ کے پرنسپل سکریٹری سنتوش کمار مَلّ اور سینئر افسران نے روایتی طریقے سے ان کا استقبال کیا۔عہدہ سنبھالنے کے بعد وزیر موصوف نے پرنسپل سکریٹری اور سینئر افسران کے ساتھ ایک میٹنگ کی۔ اس دوران انہوں نے واضح ہدایت دی کہ محکمہ کی خاص ترجیح موجودہ نظام کو مضبوط بنانے اور پہلے سے نافذ کیے گئے منصوبوں کو مکمل طور پر مؤثر بنانے پر ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ کے طریقہ کار میں 35:65 کا تناسب یقینی بنایا جائے، یعنی 35 سے 40 فیصد توجہ نئی پہل اور اختراعات پر دی جائے اور 65 فیصد توانائی بنیادی ذمہ داریوں کو پورا کرنے اور موجودہ منصوبوں کو پوری طرح درست کرنے میں لگائی جائے۔
وزیر موصوف نے مزید کہا کہ ربیع کی فصل کا موسم قریب ہے، یہ یقینی بنایا جائے کہ آبپاشی کی صلاحیت میں توسیع ہو اور نہر کے آخری سرے تک پانی مسلسل پہنچے تاکہ ہر کسان پوری طرح فائدہ اٹھا سکے۔انہوں نے سیلاب کے انتظام پر بھی زور دیتے ہوئے کہا کہ پہلے سے بنائے گئے تٹ بندوں کو مضبوط کرنا اور ان کا دائرہ بڑھا کر علاقے کو محفوظ بنانا بنیادی ترجیحات میں شامل ہونا چاہیے۔گفتگو کے دوران پرنسپل سکریٹری کی جانب سے محکمہ میں خصوصی کاموں کے لیے تشکیل دی گئی ٹیموں کا ذکر کیے جانے پر، وزیر موصوف نے ہدایت دی کہ ان ٹیموں میں زیادہ سے زیادہ نوجوان انجینئرز کی شمولیت ہو، تاکہ ان کی تربیت ہو سکے اور محکمہ میں کام کا ایک نیا کلچر اور توانائی پیدا ہو سکے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ علاقائی انجینئر تٹ بندوں اور نہروں کا خود مسلسل معائنہ کرنا یقینی بنائیں۔آخر میں وزیر موصوف نے کہا، “ہمارا ہدف کاموں کو ‘کل نہیں، آج اور ابھی ‘ انجام دینے کا ہونا چاہیے۔ محکمہ کی اصل شناخت مضبوط آبپاشی نظام اور مؤثر سیلاب کے انتظام سے بنے گی۔”اس موقع پر انجینئر ان چیف (ہیڈ کوارٹر) برجیش موہن، انجینئر ان چیف (آبپاشی تخلیق) اودھیش کمار، انجینئر ان چیف (سیلاب کنٹرول و نکاسی آب) ورون کمار، جوائنٹ سکریٹری اجے کمار اور دیگر عہدیداران موجود تھے۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version