ہومBiharوقف ترمیمی بل کسی بھی اعتبار سے قابل قبول نہیں : امیر...

وقف ترمیمی بل کسی بھی اعتبار سے قابل قبول نہیں : امیر شریعت

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

پٹنہ 4 نومبر (راست) وقف ترمیمی بل 2024 پر ان دنوں ملک کے مختلف حصوں میں گفتگو ہورہی ہے لیکن امارت شرعیہ بہار اڑیسہ و جھار کھنڈ نے پوری توانائی کے ساتھ بل کی آمد کے ساتھ ہی اس بل کے خلاف تحریک چھیڑ رکھی ہے، اسی لئے امارت شرعیہ کے زیر اہتمام ملک کے مختلف حصوں میں معلوماتی پروگرامز اور ورکشاپس ہوئے ہیں جن کا سلسلہ ہنوز جاری ہے، اسی سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے مورخہ 4نومبر 2024 کو امارت شرعیہ کے کانفرنس ہال میں صوبہ بہار کے سوشل اکٹیوسٹ، سماجی خدمت گار اور دانشوران کے درمیان امیر شریعت حضرت مولانا احمد ولی فیصل رحمانی نے اپنا قیمتی محاضرہ اور بل کے مسودے کا تجزیاتی مطالعہ پیش کیا اور بتا یا کہ یہ بل وقف کی جائدادوں سے محروم کرنے والا، وقف کرنے کے حق کو محدود کرنے والا اور وقف کی حقیقت کو بدلنے والا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ گورنمنٹ کی طرف َ سے بل کی حمایت میں جتنے دلائل پیش کیےجارہے ہیں. وہ نہ صرف غیر منطقی ہیں بلکہ صریح جھوٹ اور مکر پر مبنی ہیں انہوں نے صاف صاف کہا کہ یہ بل ملک اور مسلمانوں کے لیے بے انتہا نقصاندہ ہے اور حکومت کی بدنیتی پر مبنی ہے، بل کے مضر اثرات کی تفصیل بتاتے ہوئے انہوں نے کہا حکومت نے مجوزہ وقف ترمیمی بل میں وقف کی تعریف، متولی کی حیثیت اور وقف بورڈوں کے اختیارات کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی پوری کوشش کی ہے اور ایسی ترمیمات لانے کی خواہاں ہے جو نہ صرف آئین کی روح کے خلاف ہیں بلکہ وقف کے مقاصداور واقف کی منشا کو متاثر کرتی ہیں، انہوں نے آخیر میں شرکاء کے سوالوں کے جوابات بھی دئیے اور ان سے گزارش بھی کی کہ وہ بل کے مضر اثرات سے عوام کو آگاہ کرائیں، حضرت امیر شریعت کے محاضرے کو سامعین نے غوروخوض، سنجیدگی اور متانت کے ساتھ سنا اور یہ عزم کیا کہ وہ امارت شرعیہ اور امیر شریعت کے پیغام کو دوسروں تک پہنچائیں گے، سامعین کا احساس تھا کہ یہ بل محض بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار اور آندھرا پردیش کے وزیر اعلی چندر بابو نائیڈو کی بیساکھیوں پر ٹکا ہوا ہے اسی لیے انہوں نے دونوں وزرائے اعلیٰ سے درخواست کی کہ وہ بل کو مسترد کریں ۔پروگرام میں میں نظامت کے فرائض امارت شرعیہ کے قائم مقام ناظم جناب مولانا حکیم محمد شبلی القاسمی نے بحسن خوبی انجام دیے، اس کے علاوہ پروگرام کو کامیاب بنانے میں امارت شرعیہ کے کارکنان مصروف نظرائے، اخیر میں حضرت امیر شریعت مدظلہ کی دعا پر مجلس کا اختتام ہوا۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version