ہومBiharحکومت نے افسران کو اپنی جائیداد کی تفصیلات جاری کرنے کا حکم...

حکومت نے افسران کو اپنی جائیداد کی تفصیلات جاری کرنے کا حکم دیا

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

پٹنہ، 10 دسمبر (یواین آئی) بہار حکومت نے بدھ کو انڈین ایڈمنسٹریٹیو سروس (آئی اے ایس) سمیت دیگر تمام افسران کو ہدایت دی ہے کہ وہ سال 2025 تک حاصل کی گئی اپنی تمام منقولہ و غیر منقولہ جائیداد کی تفصیلی معلومات جاری کریں۔ جنرل ایڈمنسٹریشن محکمے کی جانب سے جاری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ انڈین ایڈمنسٹریٹیو سروس ( آئی اے ایس) کے بہار کیڈر کے تمام افسران کو یکم جنوری 2025 سے 31 دسمبر 2025 تک کی غیر منقولہ جائیداد کی تفصیلات 31 جنوری 2026 تک جمع کرنی ہوں گی۔اسی طرح آل انڈیا سروس کے دیگر افسران، ریاست میں تعینات مرکزی خدمات کے افسران اور ریاستی حکومت کے ماتحت مختلف گروپوں کے افسران و ملازمین کو 31 دسمبر 2025 تک کی جائیداد اور واجبات کی تفصیلات 15 فروری 2026 تک جمع کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ یہی ہدایت ریاستی حکومت کے ماتحت بورڈ، کارپوریشن، سوسائٹی اور کونسلوں کے ملازمین پر بھی نافذ رہے گی۔جنرل ایڈمنسٹریشن محکمے کے خصوصی سکریٹری سنجے کمار کی جانب سے جاری ہدایات کے مطابق، اگر کوئی افسر یا ملازم مقررہ مدت 15 فروری 2026 تک اپنی جائیداد کی تفصیلات جمع نہیں کرتا ہے تو اس کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کی جائے گی اور اس کی تنخواہ بھی روک دی جائے گی۔اس سلسلے میں جنرل ایڈمنسٹریشن محکمے نے آئی اے ایس افسران، تمام ایڈیشنل چیف سکریٹری، پرنسپل سکریٹری، محکموں کے سربراہان، ڈویژنل کمشنروں اور ضلع مجسٹریٹس کو ہدایت دی ہے کہ وہ تمام افسران و ملازمین سے مقررہ وقت پر تفصیلات حاصل کریں اور اس کی مکمل رپورٹ محکمہ کے ہیڈکوارٹر کو ارسال کریں۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version