عوام کی خدمت کرنے سے مجھے بے حد خوشی ملتی ہے:راجو خان
جدید بھارت نیوز سروس
حاجی پور (راست) سرائے تھانہ علاقہ کے گاؤں پوڈا مدن سنگھ کے رہائشی جوان پنکج کمار جو کہ 16 جولائی کو فوجی مشق کے دوران ہلاک ہو گئے تھے۔ شہید فوجی جوان کو کونہارا گھاٹ پر سرکاری اعزاز کے ساتھ آخری رسومات ادا کی گئیں۔ سرائے کے ڈی پی ایس ڈائریکٹر راجو خان نے انتہائی احترام اور تشکر کے ساتھ بہادر بیٹے شہید پنکج کمار کو خراج عقیدت پیش کیا۔ وہ شہید کے گھر گئے اور ان کے اہل خانہ کو ایک لاکھ روپے کا چیک دیا۔ اس کے ساتھ ہی شہید پنکج کمار کی بیٹی ریشمی کماری کو انٹرمیڈیٹ تک مفت تعلیم دینے کا وعدہ کیا۔ ڈی پی ایس کے ڈائریکٹر راجو خان نے کہا کہ فوجی سرحد پر رات کو جاگتے رہتے ہیں جب کہ ہم یہاں پر سکون سے سوتے ہیں۔ حال ہی میں آپریشن سندور کر کے ہمارے فوجیوں نے پوری دنیا کے لیے ایک مثال قائم کی ہے۔ لیکن یہ بہت دکھ کی بات ہے کہ ہمارے گاؤں کے پنکج کمار جو کہ ملک کی خدمت میں مصروف تھے، فوجی مشق کے دوران مر گئے۔ میں نے ان کے خاندان سے ملاقات کی اور ایک لاکھ کی معمولی رقم سے ان کی مدد کی اور ڈی پی ایس ان کی ڈیڑھ سال کی بیٹی کو اب سے انٹرمیڈیٹ تک مفت تعلیم فراہم کرے گا۔وہیں راجو خان نے کہا کہ وہ ہر سال تین بچوں کو گود لے کر ان کی پڑھائی کا پورا خرچ اٹھاتے ہیں ساتھ ہی ساتھ معاشرے کے ہر طبقوں کیلئے فکر مند رہتے ہیں غریب بچیوں کی شادی کا مسئلہ ہو، پڑھنے والے نوجوان کا فیس کا مسئلہ ہو یا کوئی بیمار ہو سب کی ضرورتوں کا خیال رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کے دور میں بھی بڑھ چڑھ کر عوام کی خدمت کی ہے۔ وہ بہار کے علاوہ دوسرے ریاستوں کے ضرورتمندوں کو بھی مدد کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کی خدمت کو انجام دے کر دلی تسلی متلی ہے ۔ اس موقع پر وہاں کے لوگوں نے کہا کہ ڈی پی ایس سرائے کے ڈائریکٹر راجوخان کی اس طرح کے کام سے عوام کو کافی فائدہ پہنچتا ہے۔
