ہومBiharالیکشن کمیشن نے سیاسی اشتہارات کے لیے ایم سی ایم سی سے...

الیکشن کمیشن نے سیاسی اشتہارات کے لیے ایم سی ایم سی سے پیشگی اجازت کو لازمی قرار دیا

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

پٹنہ، 21 اکتوبر (یو این آئی)الیکشن کمیشن نے بہار اسمبلی انتخابات کے لیے منصفانہ اور شفاف انتخابی عمل کو یقینی بنانے کے لیے ایک اہم ہدایت جاری کرتے ہوئے کسی بھی سیاسی جماعت، امیدوار، تنظیم یا فرد کو انتخابات کے دن اور ایک دن پہلے پرنٹ میڈیا میں کوئی بھی اشتہار میڈیا سرٹیفیکیشن اینڈ مانیٹرنگ کمیٹی (ایم سی ایم سی) کی پیشگی اجازت کے بغیر شائع کرنے کی اجازت نہیں ہوگی یہ پابندی بہار میں دو مرحلوں میں نافذ کی جائے گی۔ پہلے مرحلے میں جمعرات، 6 نومبر، مقررہ پولنگ کی تاریخ اوراس کے ایک روز قبل بدھ، 5 نومبر کواشتہارات پر پابندی عائد کی گئی ہے۔دوسرے مرحلے میں 11 نومبر مقررہ ووٹنگ کی تاریخ اور اس کے ایک دن پہلے پیر، 10 نومبر کو اشتہارات ممنوع ہوں گے۔الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ ان مقررہ تاریخوں پر پرنٹ میڈیا میں کوئی بھی سیاسی اشتہارات اس وقت تک شائع کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی جب تک کہ اسے ریاست یا ضلع سطح پر تشکیل شدہ ایم سی ایم سی سے پیشگی منظوری نہ ملی ہو۔ایسے کسی بھی اشتہار کو شائع کرنے کے خواہشمند امیدوار یا جماعتوں کو اشاعت کی مجوزہ تاریخ سے کم از کم دو دن پہلے ایم سی ایم سی پر درخواست دینی ہوگی۔ کمیٹی کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بروقت اشتہارات کا جائزہ لے اور ضرورت کے مطابق پیشگی منظوری دے، جس سے کوئی بھی امیدوار یا پارٹی وقت پر انتخابی مہم چلا سکے۔الیکشن کمیشن کے اس اقدام کو جھوٹے یا گمراہ کن پروپیگنڈے کو روکنے اور ووٹرز کو حقائق پر مبنی معلومات فراہم کرنے کے لیے ایک اہم اقدام قرار دیا جا رہا ہے۔ یہ اس بات کو بھی یقینی بنائے گا کہ ووٹنگ سے عین قبل ووٹروں کو متاثر کرنے والی غیر تصدیق شدہ تشہیر سے بچاجاسکے۔ریاست بھر میں ایم سی ایم سی کمیٹیوں کو فعال کر دیا گیا ہے اور انہیں تمام درخواستوں کی جانچ میں تیزی لانے اور فوری فیصلے کرنے کے لیے مخصوص ہدایات دی گئی ہیں۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version