ہومBiharتیجسوی یادو نے این ڈی اے حکومت سے کیے دس سوالات

تیجسوی یادو نے این ڈی اے حکومت سے کیے دس سوالات

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

پٹنہ، 6 ستمبر (یو این آئی) بہار اسمبلی میں حزب اختلاف کے لیڈر اور راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے لیڈر تیجسوی یادو نے این ڈی اے پر سنگین الزامات لگائے ہیں، انہوں نے ریاست کی این ڈی اے حکومت پر گزشتہ 20 برسوں میں ریاست کی دو نسلوں کو تباہ کرنے کا الزام لگایا ہے اور حکومت سے دس سوالات کیے ہیں۔مسٹر تیجسوی نے کہا ہے کہ بہار کے وزیر اعلیٰ کے 20 برس اور وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ ان کی 11 سالہ ڈبل انجن حکومت نے بہار کی دو نسلوں کی زندگی تباہ کر دی ہے۔مسٹر تیجسوی نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں دس سوالات کیے ہیں، جس میں ووٹرز سے اپیل کی گئی ہے کہ جب حکمراں اتحاد کے لیڈر ووٹ مانگنے آئیں تو ان سے غریبی، بے روزگاری، قانونی نظم و نسق، بدعنوانی اور ریاست کی خستہ حالی جیسے بنیادی امور پر سوالات کیے جائیں۔آر جے ڈی لیڈر نے عوام سے اپیل کی ہے کہ جب این ڈی اے لیڈران سامنے آئیں تو ان سے پوچھا جائے کہ بہار ہندوستان کی سب سے غریب ریاست کیوں بنی ہوئی ہے، بہار میں خواتین غیر محفوظ کیوں ہیں، طبی سہولیات کی حالت اتنی خراب کیوں ہے اور جرائم پر قابو کیوں نہیں پایا جا رہا؟انہوں نے کہا کہ این ڈی اے کے دور حکومت میں بہار میں بڑھتی ہوئی بدعنوانی، ریکارڈ سطح پر بے روزگاری اور روزگار کی تلاش میں نوجوانوں کی نقل مکانی پر سوال اٹھانا ضروری ہے۔مسٹر تیجسوی نے کہا ہے کہ اسکولوں میں مناسب عمارتوں کی کمی، نئے کاروبار اور صنعتوں کی شروعات نہ ہونا اور تباہ حال تعلیمی نظام پر حکومت کو جواب دینا چاہیے۔اسمبلی میں حزب اختلاف کے لیڈر نے الزام لگایا کہ دہائیوں تک اقتدار میں رہنے کے باوجود نتیش کمار اور بی جے پی اتحاد اہم ترقیاتی کاموں میں ناکام رہا ہے۔انہوں نے دلیل دی کہ حکومت کی غیر فعالیت کی وجہ سے بہار کے لوگوں کی دو نسلیں ترقی کے مواقع سے محروم رہ گئی ہیں۔واضح رہے کہ یہی وہ مسائل ہیں، جنہیں اٹھا کر این ڈی اے مسٹر تیجسوی کے والدین، سابق وزرائے اعلیٰ لالو پرساد اور رابڑی دیوی کے دور حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے رہے ہیں۔آج تقریباً وہی مسائل مسٹر تیجسوی نے این ڈی اے حکومت کے سامنے رکھے ہیں اور دعویٰ کیا کہ بی جے پی اور جے ڈی یو ایک بھی سوال کا ٹھوس جواب نہیں دے سکیں گی۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version