ہومBiharتیجسوی یادو بہار اسمبلی میں قائدِ حزب اختلاف مقرر

تیجسوی یادو بہار اسمبلی میں قائدِ حزب اختلاف مقرر

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

مہا گٹھ بندھن نے ایک بار پھر اعتماد کا اظہار کیا

پٹنہ، 30 نومبر: راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے رہنما تیجسوی پرساد یادو ہفتہ کو بہار اسمبلی میں مہا گٹھ بندھن کے قانون ساز پارٹی کے لیڈر کے طور پر باہمی اتفاق رائے سے منتخب کر لیے گئے ہیں۔مہا گٹھ بندھن کے نو منتخب قانون سازوں کے اجلاس میں تیجسوی کو اتفاق رائے سے لیڈر چن لیا گیا اور وہ ایک بار پھر بہار اسمبلی میں قائدِ حزب اختلاف ہوں گے۔ انہیں 01 دسمبر سے شروع ہونے والے بہار اسمبلی اجلاس کے دوران باضابطہ طور پر قائدِ حزب اختلاف قرار دیا جائے گا۔اس اجلاس میں اتحاد کے رہنماؤں نے حال ہی میں ہوئے بہار اسمبلی انتخابات میں مہا گٹھ بندھن کی شکست پر تبادلہ خیال کیا اور پارٹی کی خراب کارکردگی کے لیے بہار میں کرائے گئے خصوصی گہن نظرثانی میں ہوئی گڑبڑی کو ایک اہم وجہ قرار دیا۔اس میٹنگ کے بعد آر جے ڈی کے رکن اسمبلی بھائی بیریندر نے میڈیا کو بتایا کہ مہا گٹھ بندھن کے قانون ساز پارٹی کے لیڈر منتخب ہونے کے بعد تیجسوی بہار اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ آر جے ڈی کے پاس تیجسوی یادو کو قائد حزب اختلاف بنانے کے لیے ضروری حمایت موجود ہے۔ کانگریس پارٹی کے ممبر قانون ساز کونسل سمیر کمار سنگھ نے کہا کہ آنے والے وقت میں اپوزیشن ایوان میں اپنی آواز مضبوطی سے اٹھاتی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح سے بہار میں ایس آئی آر کرایا گیا، اس سے الیکشن کی غیر جانبداری شک کے دائرے میں آ گئی ہے۔حال ہی میں اختتام پذیر ہونے والے اسمبلی انتخابات میں مہا گٹھ بندھن کے اتحادیوں میں آر جے ڈی نے 25، کانگریس نے 06، سی پی آئی (ایم ایل) نے 02، سی پی ایم نے 01 اور انڈین انکلوسیو پارٹی (آئی آئی پی) نے 01 سیٹ جیتی تھی۔
سی طرح قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے 89، جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) نے 85، لوک جن شکتی پارٹی (رام ولاس) نے 19، ہندوستانی عوام مورچہ (ہم) نے 05 اور راشٹریہ لوک مورچہ (آر ایل ایم) نے 04 سیٹیں جیتی تھیں۔ این ڈی اے نے 202 سیٹوں کے ساتھ وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی قیادت میں ایک بار پھر حکومت بنائی ہے۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version