راجاپاکر اسمبلی حلقہ میں عمران پرتاپ گڑھی نےپر جوش ہجوم کو خطاب کیا
حاجی پور/ سہدئی بزرگ 02 نو مبر( راست) کانگریس پارٹی کے اقلیتی سیل کے قومی صدر و ایم پی اور نوجوان لیڈر عمران پرتاپ گڑھی پہلی بار ویشالی پہونچے۔جہاں انہوں نے راجاپاکر اسمبلی حلقہ سے عظیم اتحاد کی جانب سے کانگریس کی امیدوار محترمہ پرتیما کماری کی حمایت میں پرہجوم انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بہار کا ماحول بدل گیا ہے۔اب بہار کی تقدیر کا فیصلہ بہار کے عوام کرے گی۔اس دوران انہوں نے کہا کہ میں جب سے بہار آیا ہوں مجھے ایک بھوجپوری گانا خوب پسند آیا۔
چھنے چھنے بدلے توہرے مزاج رج او،دغاباز رج او،دھوکہ باز رج او-جو نتیش جی پر خوب فٹ بیٹھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بہار کو ان دنوں سنجے جھا،امت شاہ اور نریندر مودی چلا رہے ہیں اور آنے والے دنوں میں ادانی چلائیں گے۔نتیش کمار کی حالت تو ایسی ہو گئی ہے کہ وہ زبردستی مالا پہنا رہے ہیں۔لوگوں کی بھیڑ نہیں جٹ رہی ہے۔امت شاہ،نریندر مودی کو بہار کے لوگوں نے نکار دیا ہے۔کرسیاں خالی رہ رہی ہیں۔ہم بہار کے بچھوارہ،نالندہ،بہار شریف،قصبہ،پورنیہ،بیتیا سے چل کر اب آپ کے پاس آیا ہوں اور دیکھ رہا ہوں کہ بارش کے باوجود آپ لوگوں کا جوش ٹھنڈا نہیں پڑا ہے اور نا ہی آپ کے حوصلے کو توڑا ہے۔عظیم اتحاد کے کارکنان کا حوصلہ ساتویں آسمان پر ہے۔انہوں نے اپنے انداز میں لوگوں کو ایک شعر پڑھ کر سنایا۔
ظلم مانا نہیں اس نے ظلمت کا پھر بول بالا کیا
یہاں سماں دیکھ کر میں نے اپنے لہو سے اجالا کیا
جناب عمران پرتاپ گڑھی نے نوجوانوں سے خصوصی طور پر کہا کہ بہار میں بدلاؤ کے لئے عظیم اتحاد کے امیدوار کو کامیاب بنائیں اور راجاپاکڑ اسمبلی حلقہ کی چہار جانب ترقی کے لئے ایک بار پھر سے کانگریس پارٹی کی امیدوار محترمہ پرتیما کماری جی کو رکارڈ ووٹوں سے جیت دلائیں۔اس پروگرام سے کانگریس پارٹی کی خواتین سیل کی قومی صدر محترمہ الکا لامبا نے خطاب کیا اور این ڈی اے اتحاد کو نشانہ بنایا۔انہوں نے بہار کی حکومت کو اس بار اکھاڑ پھینکنے اور عظیم اتحاد کی حکومت بنانے کی اپیل عوام سے کی۔وہیں کانگریس پارٹی کے اقلیتی سیل کے ویشالی ضلع صدر جناب محمد رستم نے ایم پی و اقلیتی سیل کے قومی صدر جناب عمران پرتاپ گڑھی کو گلدستہ پیش کر والہانہ استقبال کیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ راجاپاکڑ اسمبلی حلقہ سے اس بار بھی محترمہ پرتیما کماری رکارڈ ووٹوں سے کامیاب ہونگی۔ہم سب لوگ ان کی کامیابی کے لئے دن رات محنت کر رہے ہیں۔جبکہ پروگرام سہدئی بزرگ واقع ایک بڑے میدان میں انعقاد کیا گیا تھا جہاں بڑی تعداد میں راجد،کانگریس،وی آئی پی،سی پی آئی ایم ایل وغیرہ پارٹی کے لیڈر و کارکنان موجود تھے۔
