ہومBiharخون عطیہ کر کے کسی کی جان بچانا بھی عبادت ہے

خون عطیہ کر کے کسی کی جان بچانا بھی عبادت ہے

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

امارت شرعیہ کے مولانا سجاد میموریل اسپتال میں خون عطیہ کیمپ میںحضرت امیر شریعت کا اظہار خیال

پٹنہ ( راست)امارت شرعیہ بہار اڑیشہ و جھارکھنڈ کے تحت چلنے والاطبی ادارہ مولانا سجاد میموریل اسپتال میں خون عطیہ کیمپ میں اپنا خون عطیہ کر نے سے قبل خطاب کرتے ہوئے امیر شریعت مفکرملت حضرت مولانا سید احمد ولی فیصل رحمانی مدظلہ العالی نے فرمایا کہ بیمار اور مریضوں کی جان بچانے کے لئے خون عطیہ کر نے سے دوفائدے حاصل ہوتے ہیں ایک تو یہ کہ اس سے اللہ کی رضا و خوشنودی حاصل ہوتی ہے اور دوسرے یہ کہ انسانی جسم کے اعضاء رئیسہ کو طاقت و توانائی ملتی ہے ۔ اس لئے ماہر اطباء صحت مند آدمی کو ہر تین ماہ پر خون دینے کا مشورہ دیتے ہیں تا کہ اس کی کڈنی ، گردے اور ہارٹ کو قوت ملتی رہے۔ جب ایک آدمی خون عطیہ کرتا ہے تو اس سے خیر کا جذبہ ابھرتا ہے اور مریضوں کی جان بخشی جاتی ہے ۔ بعد ازاں حضرت امیر شریعت نے خون کا عطیہ پیش کیا۔ تین ماہ قبل بھی حضرت امیر شریعت نے اپنا خون دیکر عام لوگوں کیلئے ایک مثال پیش کی ۔ اس کیمپ سے ناظم امارت شرعیہ بہار اڑیشہ و جھارکھنڈ مولانا مفتی محمد سعید الرحمن قاسمی نے کہا کہ انسانی جان کو بچانا عبادت ہے اور ڈاکٹر و اسپتال اس کا سب سے بڑا ذریعہ ہے ۔ ہم سب کو ایک نفع بخش امت کی حیثیت سے انسانی جان کی حفاظت و بقا کیلئے خون کا عطیہ پیش کرنا چاہئے ۔ اس لئے ایمان والوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ عبادت کے اس پہلو پر خصوصیت سے بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ اللہ کے فضل و کرم سے حضرت امیر شریعت مدظلہ کی فکر مندی سے امارت شرعیہ کے جملہ شعبہ جات میں نمایاں ترقی ووسعت ہو رہی ہے ۔ آپ نے مولانا سجاد میموریل میں خون عطیہ کیمپ کے ذریعہ ملت کو پیغام دیا کہ ہم سب کو ایک نفع بخش امت کی حیثیت سے زندگی گزارنی چاہئے۔ خیر مقدمی کلمات میں امارت شرعیہ ایجو کیشنل ایند ویلفیئر ٹرسٹ کے جنرل سکریٹری اور صدر قاضی شریعت مولانا مفتی محمد انظار عالم قاسمی نے فرمایا کہ ناگہانی حادثات یا مہلک امراض میں مبتلا اشخاص کی جان بچانا بہت بڑی نیکی ہے اسی جذبہ کے تحت ہمارے امیر شریعت مخدوم و محتر م حضرت مولانا سید احمد ولی فیصل رحمانی مدظلہ العالی نے پچھلے تین ماہ قبل خون عطیہ کیمپ منعقد کر نے کا حکم فرمایا جس سے اسپتال کو بڑا فائدہ پہنچا ۔ آج بتاریخ 10 دسمبر 2025 اس کا دوسرا کیمپ لگایا گیا ہے ۔ ہم سبھوں کو خون عطیہ کر کے حاجت مندوں کو فائدہ پہنچانا ہے ۔ مولانا سجاد میموریل اسپتال کے کارگزار سکریٹری جناب ڈاکٹر سید یاسر حبیب نے کہا کہ ماضی میں لگائے گئے کیمپ سے 50 یونٹ خون آیا جس ے کئی مریضوں کو فائدہ پہنچا ۔ آسام کا ایک بچہ جاں بلب تھا ہم لوگوں نے اسے خون چڑھایا اللہ نے اس بچہ کو شفا عطا کی۔ اس طرح کے کارخیر میں سب کی حصہ داری ہو نی چاہئے۔ ریڈ کراس کے ذمہ دار جناب ڈاکٹر دیویندر پرساد، انشل رنج، جگت نارائن شرما، محمد نسیم، سنتوش اپادھیائے نے عطیہ دہندگان کا خون نکالا حضرت امیر شریعت کے علاوہ جناب، حافظ محمد احتشام رحمانی ، مولانا محمد طارق رحمانی ، مولانا سجاد میموریل اسپتال کے کئی کارکنان کے علاوہ دیگر حضرات نے بھی خون عطیہ کیا۔
اس موقع پر ریڈ کراس کے ذمہ دار ڈاکٹر جناب دیویندر پرساد کا حضرت امیر شریعت نے گلدستہ پیش کرکے استقبال کیا اور ان کی خدمات کی ستائش کی ۔ اس کیمپ میں جناب مولانا مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی نائب ناظم امارت شرعیہ، جناب باری اعظمی صاحب، مولانا معین الرشید ندوی ، مولانا مفتی وصی احمد قاسمی ، جناب ڈاکٹر کمال وارث ، جناب ڈاکٹر نثار احمد ، مولانا رضوان احمد ندوی معان ناظم امارت شرعیہ ، مولانا اکرام الدین رحمانی ، جناب ڈاکٹر محی الدین اشرفی صاحب ، جناب مولانا گوہر امام صاحب ، مام شاہی سنگی مسجد وغیرہ کے علاوہ متعدد اصحاب نے شرکت کی ۔ مجلس کا آغاز مولانا قیام الدین صاحب قاسمی کی تلاوت کلام پاک سے ہوا اور حضرت امیرشریعت کی دعاء پر اختتام پذیر ہوئی ۔ اس موقع پر مولانا سجاد میموریل اسپتال کی منیجر محترمہ خور شید پروین نے اس کیمپ کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد تقی امام ، جناب ڈاکٹرسید یاسر حبیب ، ڈاکٹر ایس جی ایم اشرف، ڈاکٹر مناظر حسنین،کیمپ انچارج اصغر علی ، آفس انچارج اعجاز احمد ، ہمایوں اشرف ، فرید اختر ، خبیب رضوی ، عادل طارق حسین ، منور ارشاد ، عارف صدیقی ،ابو ظفر کے علاوہ زیر تر بیت پارہ میڈیکل انسٹی چیوٹ امارت شرعیہ کے بچوںواسپتال کے تمام کارکنان کو مبارک باد پیش کیا ہے ۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version