پٹنہ، 02 فروری (یو این آئی) بہار راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) نے اتوار کو لافانی شہید جگدیو پرساد کی 103 ویں یوم پیدائش منائی۔اتوار کو آر جے ڈی کے ریاستی دفتر میں آنجہانی گدیو کی 103ویں یوم پیدائش سابق وزیر اور ریاستی نائب صدر سریش پاسوان کی صدارت میں منائی گئی۔ اس موقع پر آنجہانی جگدیو کی آئل پینٹنگ پر پھول چڑھا کر خراج عقیدت پیش کیا گیا۔اس موقع پر مقررین نے کہا کہ آنجہانی جگدیو سماجی انصاف کے جنگجو تھے۔ انہوں نے دلتوں، پسماندہ طبقات اور اقلیتوں کے اتحاد کے لیے پوری زندگی جدوجہد کی۔ انہیں ‘بہار لینن، کے نام سے جانا جاتا ہے۔ شہید جگ دیو بابو ایک مساوی اور استحصال سے پاک معاشرہ تشکیل دینا چاہتے تھے۔ ان کا نعرہ تھا کہ سو میں سے نوے استحصال زدہ ہیں، نوے فیصد پر دس کی حکمرانی نہیں چلے گی۔انہوں نے 90 کے حق اور حقوق کا نعرہ دیا تھا جو ابھی تک ادھورا ہے۔ آر جے ڈی پارٹی کے صدر لالو پرساد یادو کی قیادت میں مضبوطی سے لڑ رہی ہے تاکہ ان کے آدرشوں پر عمل کرتے ہوئے ان کے ادھورے خواب کو پورا کیا جا سکے۔اس موقع پر پارٹی کے قومی نائب صدر ادے نارائن چودھری، قومی ترجمان پروفیسر سبودھ کمار مہتا، ریاستی ترجمان اعجاز احمد، ریاستی جنرل سکریٹری بھائی ارون کمار، محمد فیاض عالم کمال سمیت دیگر معززین نے آنجہانی جگ دیو کو خراج عقیدت پیش کیا۔
