ہومBiharبہار اسمبلی اجلاس کے دوران پٹنہ میں حکم امتناعی نافذ، 2 سے...

بہار اسمبلی اجلاس کے دوران پٹنہ میں حکم امتناعی نافذ، 2 سے 27 فروری تک پابندی برقرار رہے گی

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

پٹنہ، 24 جنوری (یواین آئی) بہار اسمبلی اجلاس کے دوران مختلف تنظیموں اور سیاسی جماعتوں کی جانب سے ممکنہ مظاہروں، جلوسوں اور گھیراؤ کے پیش نظر سکریٹریٹ تھانہ حلقہ کے تحت اسمبلی احاطہ اور اس کے اطراف کے علاقوں میں 2 سے 27 فروری تک حکم امتناعی نافذ رہے گی۔ یہ حکم پٹنہ کے ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر تیاگ راجن ایس ایم کی ہدایت پر سب ڈویژنل آفیسرکرتیکامشرا کی جانب سے سنیچر کو جاری کیا گیا ہے۔جاری حکم نامے کے مطابق، اس مدت کے دوران متعین علاقے میں پانچ یا اس سے زیادہ افراد کے غیر قانونی اجتماع، کسی بھی قسم کے مظاہرے یا جلوس، اسلحہ کے ساتھ یا بغیر روشنی کے دھرنا۔مظاہرہ، گھیراؤ، آتشیں اسلحہ لے کر چلنا، گولی بارود، دھماکہ خیز مواد یا فرسا، گڑاسا، بھالا، چھرا یا کسی بھی قسم کے مہلک ہتھیار لے کر چلنے پر مکمل پابندی رہے گی۔ اس کے علاوہ بغیر اجازت لاؤڈ اسپیکر بجانے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔ممنوعہ علاقے کی حد شمال میں چڑیا گھر گیٹ نمبر۔01 سے وشویشوریا بھون ہوتے ہوئے نہرو پتھ اور کوتوالی ٹی پوائنٹ تک، جنوب میں آر بلاک چوراہا سے ریلوے لائن تک، مغرب میں چتکوہرا گولمبر ہوتے ہوئے ویٹرنری کالج تک اور مشرق میں کوتوالی ٹی پوائنٹ سے بدھ مارگ ہوتے ہوئے پٹنہ جی پی او چوراہا تک مقرر کی گئی ہے۔انتظامیہ کے مطابق، یہ حکم 2 فروری سے 27 فروری تک، یعنی اسمبلی اجلاس کے اختتام تک نافذ العمل رہے گا۔ انتظامیہ نے عام لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ قوانین کی پابندی کریں اور امن و قانون کی صورت حال برقرار رکھنے میں تعاون کریں۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version