ہومBiharجن سوراج کے سرپرست پرشانت کشور کا بھوجپور کے

جن سوراج کے سرپرست پرشانت کشور کا بھوجپور کے

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

برھرا، سندیش، آرا اور شاہپور اسمبلی حلقوں میں شاندار روڈ شو

بھوجپور۔ بہار اسمبلی انتخابات کے آخری مرحلے میں جن سوراج کے سرپرست پرشانت کشور آج بھوجپور ضلع کے دورے پر پہنچے، جہاں انہوں نے برھرا، سندیش، آرا اور شاہپور اسمبلی حلقوں میں شاندار روڈ شو کیا اور جن سوراج کے مقامی امیدواروں سوربھ سنگھ یادو، راجیو رنجن سنگھ، ڈاکٹر وجے گپتا اور ڈاکٹر پدما اوجھا کے حق میں ووٹ مانگا۔شاہپور کے تھانہ چوک پر عوام سے خطاب کرتے ہوئے پرشانت کشور نے بہار کی این ڈی اے حکومت پر زبردست تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ اگر آپ بی جے پی کو ووٹ دیں گے تو آپ کا بیٹا، جو چھٹھ پر بڑی مشکل سے گھر آیا ہے، پھر گجرات جا کر مزدوری ہی کرے گا۔ نتیش اور بی جے پی حکومت نے آپ کے بچوں کی پیٹھ پر مزدوری کا بوجھ لاد دیا ہے۔ اس سے نکلنے کے لیے انہیں اسکول کا بستہ دیجیے۔ جن سوراج کو موقع دیجیے تاکہ بہار میں ایک نئی، بہتر حکومت بن سکے۔ اگر ایسا ہوا تو 14 تاریخ کے بعد بہار کے بچے روزگار کے لیے گجرات نہیں جائیں گے۔انہوں نے شاہپور کے مسلم سماج سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس بار لالٹین کے مٹی کے تیل بن کر نہ جلیں۔ لالو جی کا اغوا اور رنگداری والا جنگل راج واپس نہ لائیں۔پرشانت کشور نے اس سے قبل سندیش اسمبلی حلقے میں بھی عوام سے خطاب کیا اور کہا کہ نتیش کی حکومت پچھلے پانچ سالوں سے عوام کو لوٹ رہی تھی اور اب خواتین کو دس ہزار روپے دے کر فریب دے رہی ہے۔ آج آپ کے پاس موقع بھی ہے اور بہتر متبادل بھی۔پرشانت کشور کا شاندار روڈ شو برھرا اسمبلی کے شکڈی بازار چوک سے شروع ہو کر سندیش کے چانڈی بازار چوک سے ہوتا ہوا آرا شہر پہنچا۔ وہاں انہوں نے درہرا پل چوک سے شیش محل چوک تک روڈ شو کیا، جو آگے بڑھ کر شاہپور کے تھانہ چوک تک گیا۔ اس دوران مختلف مقامات پر پرشانت کشور اور امیدواروں کا پھول مالاؤں اور ڈھول باجے کے ساتھ پرتپاک استقبال کیا گیا۔ جن سوراج کارکنان نے جے سی بی سے کافلے پر پھولوں کی بارش بھی کی۔
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version