ہومBiharتنظیم سازی مہم: بلاک سطح کے لیڈروں کو آگے بڑھانا ترجیح

تنظیم سازی مہم: بلاک سطح کے لیڈروں کو آگے بڑھانا ترجیح

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

ضلعی مبصرین 20 مارچ تک بلاک صدور کی فہرست فراہم کریں::راجیش رام

پٹنہ، 18 مارچ 2026: آج پردیش کانگریس ہیڈ کوارٹر، صداقت آشرم، پٹنہ میں ‘سنگٹھن سریجن ابھیان ‘ (تنظیم سازی مہم) کے تحت مقرر کردہ ضلعی مبصرین اور بی پی سی سی کنیکٹ سینٹر کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اس اجلاس کی صدارت بہار پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر راجیش رام نے کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پردیش کانگریس صدر راجیش رام نے کہا کہ ہمارے لیڈر راہول گاندھی جی کی واضح ہدایت ہے کہ تنظیم میں سیکنڈ لائن اور تھرڈ لائن کے لیڈروں کو مواقع فراہم کیے جائیں، ساتھ ہی سینئر لیڈروں کا احترام بھی یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ تنظیم کو مضبوط بنانے کے لیے تمام سطحوں پر توازن اور شرکت ضروری ہے۔انہوں نے بتایا کہ تنظیم سازی مہم کے تحت 163 ضلعی مبصرین کو مختلف اضلاع میں مقرر کیا گیا ہے، جو جنوری کے مہینے سے ہی تنظیمی کاموں میں سرگرمی سے مصروف ہیں۔ ہمارا ہدف بلاک سطح کے لیڈروں کو ضلع سطح تک اور ضلع سطح کے لیڈروں کو صوبائی سطح تک آگے بڑھانا ہے، تاکہ تنظیم کو نئی توانائی مل سکے۔راجیش رام نے بی پی سی سی کنیکٹ سینٹر اور تمام ضلعی مبصرین کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ تمام ارکان نے انتہائی ایمانداری اور لگن کے ساتھ کام کیا ہے۔ انہوں نے تمام ضلعی مبصرین کو ہدایت دی کہ وہ بلاک صدور کی ممکنہ فہرست 20 مارچ تک پردیش کانگریس دفتر کو فراہم کر دیں۔اجلاس کی نظامت بی پی سی سی کنیکٹ سینٹر کے منت رحمانی نے کی۔ اس موقع پر سینئر لیڈر برجیش پانڈے، میڈیا چیئرمین راجیش راٹھور، منت رحمانی، کمار آشیش، کمل کملیش، گنجن پٹیل، پنکج یادو، راجیو مہتا، وید ناتھ شرما، پریم چند سنگھ، کماری مالا، ششی بی پنڈت، اروند لال رجک، مندریقہ سنگھ یادو، ششی شیکھر سنگھ، وملیش تیواری، مرنال انا مئے، ششانت شیکھر، دولت امام، سدھیر کمار شرما، ندیم انصاری، پرکاش چندر جھا، ڈاکٹر اندر دیپ کمار چندر ونشی، کنال کشور سہنی، رنجیت کمار بالمیکی، ڈاکٹر گورو ورما، پربھاکر جھا، راکیش کمار منا، سری دھر تیواری، کرپا شنکر شاہی، ڈاکٹر ستیہ جیت سنہا، راجندر چودھری، متھلیش کمار چودھری، اجیت کمار سنگھ، ڈاکٹر ابھیشیک کمار، امیش مانجھی، ونے پرتاپ سنگھ، وشوناتھ پرساد یادو، راجیو کمار مشرا، ستیندر نارائن، راہول سنگھ چوہان، ڈاکٹر امن کمار، ڈاکٹر کشوری لال، وشال ملہوترا، کشور کمار، رام شنکر کمار پان، رنجیت یادو، انیل تیواری، راجیو رنجن پانڈے، لکشمی کانت دیویدی، ارون کمار وند اور تمام ضلعی مبصرین موجود تھے۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.