گورنر عارف محمد خان اور وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے خراجِ عقیدت پیش کیا
جدید بھارت نیوز سروس
پٹنہ، 3 دسمبر: ہندوستان کے پہلے صدر اور دیش رتن ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141 ویں یومِ پیدائش کے موقع پر، راجندر چوک پر ان کے مجسمے کے مقام پر منعقدہ ریاستی تقریب میں گورنر عارف محمد خان اور وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے دیش رتن ڈاکٹر راجندر پرساد کی تصویر پر ہار پہنا کر انہیں نمن کیا۔ہار پہنانے کے بعد، گورنر اور وزیر اعلیٰ نے سَوَدیشی کمبل آشرم کی چرخہ کاتنے والی خواتین میں ساڑھیاں تقسیم کر کے ان کی حوصلہ افزائی بھی کی۔راجندر چوک سے گورنر عارف محمد خان اور وزیر اعلیٰ نتیش کمار راجندر گھاٹ سماجی استھل پہنچے اور دیش رتن ڈاکٹر راجندر پرساد کی سمادھی (مزار) پر پُشپ چکر (پھولوں کا گُل دستہ) پیش کر کے انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔اس موقع پر نائب وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری، نائب وزیر اعلیٰ وجے کمار سنہا، وزیر آبی وسائل وجے کمار چودھری، وزیر صحت منگل پانڈے، وزیر دیہی امور اشوک چودھری، ایم ایل اے شیام رجک، ایم ایل اے اَشوَ میدھ دیوی، ممبر قانون ساز کونسل کمُد ورما سمیت دیگر سماجی اور سیاسی کارکنان نے بھی ملک کے پہلے صدر ڈاکٹر راجندر پرساد کو نمن کیا اور خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ کے فنکاروں نے آرتی پوجن، بہار گیت اور حب الوطنی کے گیت پیش کیے۔
