ہومBiharنتیش کمار نے 10لاکھ خواتینکے کھاتے میں منتقل کئے 10ہزار

نتیش کمار نے 10لاکھ خواتینکے کھاتے میں منتقل کئے 10ہزار

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

جدید بھارت نیوز سروس
پٹنہ، 28 نومبر :بہار میں نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) کی حکومت بننے کے بعد پارٹی نے انتخابات کے دوران عوام سے کیے گئے وعدوں پر عمل درآمد شروع کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے ا?ج ڈی بی ٹی کے ذریعے خواتین کی روزگار اسکیم کے تحت بہار کی 10 لاکھ خواتین کے کھاتوں میں10ہزار روپے براہ راست منتقل کیے ہیں۔منتقل کی گئی رقم میں سے 9.50 لاکھ دیہی علاقوں کی خواتین کے کھاتوں میں منتقل کیے گئے، جب کہ وزیر اعلیٰ نے ڈی بی ٹی کے ذریعے شہری علاقوں کی 50,000 خواتین کے بینک کھاتوں میں براہ راست رقم منتقل کی۔وزیر اعلیٰ خواتین کی روزگار اسکیم کا ا?غاز 26 ستمبر کو وزیر اعظم نریندر مودی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے کیا تھا۔ اس کے بعد 75 لاکھ خواتین کو ڈی بی ٹی کے ذریعے ہر ایک کو 10,000 روپے ملے۔ نتیش حکومت نے 26 ستمبر کو ہی خواتین کو اسکیم کے تحت 7,500 کروڑ روپے تقسیم کیے تھے۔وزیر اعلیٰ خواتین روزگار اسکیم کے تحت خواتین کو 10-10 ہزار کی رقم بھیجنے کے لئے لگاتار پروگرام وزیر اعلیٰ کی طرف سے منعقد کئے گئے اور انتخاب کے اعلان سے قبل ایک کروڑ 21 لاکھ خواتین کیکھاتے میں 10-10کی قم بھیجی گئی تھی۔وزیر اعلیٰ نے دسمبر تک فنڈ کی تقسیم کا شیڈول پہلے ہی بنا دیا تھا اور اس کے تحت انتخابات کے دوران بھی خواتین کو روزگار کے لئے 10,000ہزار کی رقم جیویکا کے ذریعہ سے بھیجی گئی۔ جیویکا کے مطابق اب تک ایک کروڑ 56 لاکھ خواتین کو 10000 ہر ایک کے کھاتے میں بھیجی جا چکی ہے۔حکومت اب ان خواتین کی طرف سے شروع کیے گئے روزگار کا جائزہ لے رہی ہے جنہیں پہلے ہی یہ فنڈنگ مل چکی ہے۔ اس مقصد کے لیے ضلع پروجیکٹ محکمہ (جیویکا) نے ضلع کی سطح سے لے کر پنچایت سطح تک قواعد شروع کی ہے۔محکمہ نیاس کے لئے بلاک وار ٹیم کی تعیناتی کی ہے۔ جو اسکیم سے مستفید ہو چکی ہیں وہ گھر گھر جائیں گی اور ان کے روزگار کے سلسلے میںمعلومات کریں گی۔ حکومت پہلے ہی اعلان کر چکی ہے کہ چھ ماہ کے اندر اسیسمنٹ مکمل کر لیا جائے گا، اس کے بعد اضافی 2 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔ این ڈی اے نے اسے اپنے منشور میں بھی شامل کیا ہے۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version