ہومBiharنتیش کمار ہواؤں کا رخ بدلنے کا سلیقہ جانتے ہیں۔ ابوبکر صدیقی

نتیش کمار ہواؤں کا رخ بدلنے کا سلیقہ جانتے ہیں۔ ابوبکر صدیقی

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

جدیو کا اقلیتی ترقیاتی قافلہ آج ویشالی ضلع کے مختلف علاقوں میں پہنچا

حاجی پور 20- جنوری (راست)ویشالی ضلع کے مختلف مسلم اقلیتی علاقوں میں جنتا دل یونائٹڈ کا اقلیتی ترقیاتی قافلہ بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار کے کارگزاریوں اور پیغاموں کو لے کر عام عوام تک پہنچا۔ اس موقع سے ویشالی ضلع کے بے شمار مشہور و معروف دانشوران اور سیاسی و سماجی کارکنان نے مہنار اسمبلی حلقہ کے مختلف حصوں میں والہانہ استقبال کیا۔ خاص طور سے ویشالی ضلع کے فعال و متحرک نوجوان لیڈر ابوبکر صدیقی نے اقلیتی ترقیاتی کارواں کے سربراہ اشرف انصاری جنتا دل یو اقلیتی سیل کے ریاستی انچارج میجر اقبال حیدر خان اور پارٹی کے دیگر تمام سیاسی رہنماؤں کا مھنار اسمبلی حلقہ میں جنداہا کے پاک سرزمین پر پرزور خیر مقدم کیا۔ اس موقع سے مسٹر ابوبکر صدیقی نے ملاحی اور چاند سرائے میں پروگرام کو خطاب بھی کیا۔ اپنے خطاب کے دوران انہوں نے کہا ہے کہ بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار سیاست میں ہواؤں کا رخ بدلنے کا سلیقہ اچھی طرح سے جانتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ مخالف پارٹی کے رہنما انہیں پلٹو چاچا کہتے ہیں۔ جبکہ وہ سیاست میں کبھی پلٹتے نہیں ہیں بلکہ اپنی جگہ پر ہی قائم و دائم رہتے ہیں۔ کیونکہ وہ پچھلے 20 سالوں سے وزیر اعلی کی کرسی پر فائض ہیں۔ پلٹنے والے لوگ کبھی نائب وزیر اعلی ہوتے ہیں تو کبھی بہار اسمبلی میں اپوزیشن کے لیڈر ہوتے ہیں۔ ان کے بعد میجر اقبال حیدر خان نے عوام کو خطاب کیا اور کہا کہ ہماری پارٹی کے قومی صدر اور وزیراعلی نتیش کمار نے بہار میں اقلیتوں کے لیے بے شمار فلاحی کام کیا ہے۔ لیکن اسمبلی انتخابات کے وقت انہیں اس کا مناسب معاوضہ نہیں ملتا ہے۔ پھر بھی وہ انصاف کے ساتھ سبھی طبقات کا مسلسل کام کرتے ہیں۔ آخر میں اس کارواں کے سربراہ اور جد یو اقلیتی سیل کے ریاستی صدر اشرف انصاری نے مہنار اسمبلی حلقہ کے تمام اقلیتی لوگوں سے درخواست کیا ہے کہ کام کی بنیاد پر نتیش کمار کو 2025 میں ووٹ کریں۔ کیونکہ انہوں نے بہار کو جنگل راج سے نکال کر جنت نما بنا دیا ہے۔ اور ایسا جنت نما بنایا ہے جس کی تعریف پورے ملک میں ہوتی ہے۔ انہوں نے نتیش کمار کے ہاتھوں کو مضبوط کرنے کا وعدہ کرایا ہے۔ساتھ ہی مشن 2025 کے تحت 225 سیٹ لینے کا نعرہ دیا ہے۔ واضح رہے کہ اس موقع سے اقلیتی ترقیاتی سفر کو مہوا اسمبلی حلقہ کی تیز ترّار امیدوار اور جدیو کی متحرک لیڈر ڈاکٹر آسمہ پروین نے بھی اقلیتوں کی فلاح و بہبود کے موضوع پر شاندار خطاب کیا ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ اقلیتی ترقیاتی سفر کو ویشالی ضلع میں کامیاب بنانے میں سنی وقف بورڈ کے ضلع صدر وسیم رضا، سماجی کارکن انظار عالم،مصطفی حسن، محمد صابر حسین اور محمد نوشاد وغیرہ کے نام اہم ہیں۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version