ہومBiharنتیش کمار نے ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام سائنس سٹی کا معائنہ...

نتیش کمار نے ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام سائنس سٹی کا معائنہ کیا

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

وزیر اعلیٰ نے مختلف گیلریوں اور سائنسی نمائشوں کا باریکی سے جائزہ لیا

جدید بھارت نیوز سروس
پٹنہ، 30 دسمبر :بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے منگل کو کہا کہ نوجوان طبقے میں سائنس کے تئیں بیداری بڑھانے کے مقصد سے ڈاکٹر اے۔ پی۔جے۔ عبدالکلام سائنس سٹی کی تعمیر کی گئی ہے۔وزیر اعلیٰ مسٹرکمار نے آج پٹنہ کے راجندر نگر میں 21 ایکڑ اراضی پر واقع نو تعمیر ڈاکٹر اے۔پی۔ جے۔ عبدالکلام سائنس سٹی کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے پورے احاطے کے ساتھ ساتھ مختلف گیلریوں اور سائنسی نمائشوں کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔
وزیر اعلیٰ مسٹر کمار نے وہاں موجود بچوں سے ملاقات کی اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔ معائنہ کے دوران محکمہ تعمیرات کے سکریٹری کمار روی نے وزیر اعلیٰ مسٹر کمار کو ڈاکٹر اے۔پی۔جے۔عبدالکلام سائنس سٹی میں دستیاب سہولیات اور انتظامات سے متعلق تفصیلی جانکاری دی۔ انہوں نے بتایا کہ اس سائنس سٹی میں سائنس پر مبنی پانچ گیلریاں، 269 دلچسپ سائنسی نمائشیں، آڈیٹوریم، 4 ڈی تھیٹر اور طلبہ و اساتذہ کے لیے ڈورمیٹری کی سہولت اہم مراکز کشش ہیں۔
وزیر اعلیٰ مسٹر کمار نے معائنہ کے دوران کہا کہ ڈاکٹر اے۔پی۔جے۔ عبدالکلام سائنس سٹی بہت خوبصورت انداز میں تیار کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سائنس سٹی کو منفرد خیالات کے ساتھ بنایا گیا ہے۔ یہ سائنس سٹی سائنس اور اختراع کا ایک ایسا جدید مرکز ہے جو ہر عمر کے لوگوں کو اپنی جانب متوجہ کر رہا ہے۔ ملک میں سائنس و ٹیکنالوجی کو جاننے اور سمجھنے کے لیے یہ ایک پرکشش اور منفرد مرکز ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان طبقے میں سائنس کے تئیں بیداری بڑھانے کے مقصد سے اس سائنس سٹی کی تعمیر کی گئی ہے۔ یہاں آنے والے طلبہ و طالبات کو سائنس کی بنیادی باتوں، سرگرمیوں اور سائنسی اصولوں کو آسانی سے سمجھنے میں سہولت حاصل ہوگی اور سائنس کے تئیں ان کی دلچسپی میں اضافہ ہوگا۔معائنہ کے دوران وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سکریٹری دیپک کمار، محکمہ تعمیرات کے سکریٹری و وزیر اعلیٰ کے سکریٹری کمار روی، پٹنہ ڈویژن کے کمشنر انیمیش پراشر، ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر تیاگ راجن ایس۔ایم۔ سمیت دیگر سینئر افسران موجود تھے۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version