ہومBihar10ویں بار بہار کے وزیر اعلیٰ بنے نتیش کمار

10ویں بار بہار کے وزیر اعلیٰ بنے نتیش کمار

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

پٹنہ، 20 نومبر (ہ س)۔وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امت شاہ سمیت بی جے پی کی حکومت والی کئی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کی موجودگی میں نتیش کمار نے جمعرات کے روز پٹنہ کے تاریخی گاندھی میدان میں 10 ویں بار وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لیا۔ گورنر عارف محمد خان نے عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔ نتیش کمار کے ساتھ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کوٹے سیسمراٹ چودھری اور وجے کمار سنہا نے بھی عہدے اور رازداری کا حلف لیا۔ آج نتیش کابینہ میں جن وزراکو حلف دلائی گئی ان میں جموئی اسمبلی سیٹ سے جیتی شریا سی سنگھ بی جے پی کی طرف سے یوتھ چہروں میں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ راما نشاد کو بھی کابینہ میں جگہ دی گئی ہے، جو اس بار اورائی اسمبلی سیٹ سے انتخاب جیت کر آئی ہے۔ ان دونوں نے پہلی بار وزیر کے طور پر حلف لی ہے۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version