ہومBiharحاجی پور کچہری میدان میں این ڈی اے کا انتخابی جلسہ فلاپ

حاجی پور کچہری میدان میں این ڈی اے کا انتخابی جلسہ فلاپ

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

کرسیاں خالی رہ گئیں: امت شا ہ خطاب کرنے نہیں پہو نچے

حاجی پور02 نو مبر (محمد آصف عطا) شہر واقع کچہری میدان میں این ڈی اے اتحاد کے بھاجپا پارٹی کے امیدوار جناب اودھیش سنگھ کی حمایت میں وزیر داخلہ جناب امت شاہ انتخابی جلسے کو خطاب کرنے آنے والے تھے لیکن موسم کی خرابی کے سبب وہ حاجی پور نہیں پہونچے۔جہاں بارش کے دوران عوام بھی کم تعداد میں موجود تھے جس وجہ کر کرسیاں خالی رہ گئی۔اس موقع پر جناب امت شاہ نے ورچوئل خطاب فرمایا اور این ڈی اے اتحاد کے بھاجپا پارٹی کے امیدوار جناب اودھیش سنگھ کو حاجی پور اسمبلی حلقہ سے،جناب ستیش کمار رائے کو راگھوپور اسمبلی حلقہ سے اور جناب سنجے سنگھ کو لال گنج اسمبلی حلقہ سے کثیر تعداد میں ووٹ دینے کی اپیل کی۔اس دوران انہوں نے لالو پرساد یادو اور رابڑی دیوی کی حکومت کو نشانہ بنایا اور کہا کہ یہ لوگ بہار کو ایک بار پھر سے جنگل راج میں لے جانا چاہ رہے ہیں۔انہوں نے لوگوں سے ایک بار پھر این ڈی اے اتحاد کی حکومت بنانے اور بہار کی ترقی کے لیے نریندر مودی اور نتیش کمار کے ہاتھوں کو مضبوط کرنے کی اپیل کی۔اس موقع پر پورا میدان کیچڑ سے بھرا تھا اور لوگوں کو کافی دشواری پیش آرہی تھی۔پروگرام میں وزیر داخلہ برائے مملکت جناب نتیا نند رائے،امیدوار اودھیش سنگھ،ستیِش کمار رائے،سنجے سنگھ وغیرہ سمیت دیگر این ڈی اے اتحاد کے لیڈر و کارکنان موجود تھے۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version