ہومBiharنگر پریشد سبھاگار میں صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کے مقصد...

نگر پریشد سبھاگار میں صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کے مقصد سے میٹنگ

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

شہر کے تمام بڑے نالوں کی صفائی جنگی سطح پر کی جائے گی: ڈاکٹر سنگیتا

جدید بھارت نیوز سروس
حاجی پور،18 مارچ(راست): نگر پریشد سبھاگار میں شہر کو آبی جماؤ (واٹر لاگنگ) سے پاک رکھنے اور صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کے مقصد سے ایک جائزہ میٹنگ منعقد کی گئی۔ میٹنگ کی صدارت نگر پریشد کی چیئرپرسن ڈاکٹر سنگیتا کماری نے کی، جبکہ نظامت کی ذمہ داری ایگزیکٹو آفیسر سشیل کمار نے انجام دی میٹنگ میں سٹی منیجر دیپک کمار تیواری، سٹی منیجر ڈاکٹر سوریا پرکاش، صفائی افسر، جونیئر انجینئر کرشن پرساد سمیت نگر پریشد کے تمام وارڈ جمعدار اور صفائی کارکن موجود تھے۔ اس دوران شہر میں مانسون سے قبل بڑے نالوں سے لے کر وارڈ سطح کے چھوٹے بڑے نالوں کی صفائی (اڑاہی) کے لیے آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا گیامیٹنگ میں طے پایا کہ پورے شہر کے تقریباً 413 نالوں کی صفائی مانسون سے پہلے ہر حال میں مکمل کی جائے گی۔ اس کے لیے تمام وارڈز کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ ہر ٹیم میں ایک جے سی بی، ایک ٹرالی، ایک سپروائزر اور صفائی کارکن شامل ہوں گے۔ ایک ٹیم میں چھ افراد ہوں گے، جبکہ ہر وارڈ میں تین ٹیمیں (تقریباً 18 افراد) تعینات کی جائیں گی، جو جنگی بنیادوں پر نالوں کی صفائی کا کام کریں گی اس کے ساتھ ہی شہر کے تمام اہم تالابوں کی نشاندہی کر کے ان کی صفائی بھی کرائی جائے گی۔ صفائی کے کام کی باقاعدہ نگرانی کی جائے گی میٹنگ میں چیئرپرسن ڈاکٹر سنگیتا کماری نے کہا کہ نگر پریشد کی اولین ترجیح شہر کو صاف ستھرا اور آبی جماؤ سے پاک بنانا ہے۔ نالوں کی صفائی میں کسی بھی قسم کی لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ مانسون سے پہلے تمام نالوں کی صفائی لازمی طور پر مکمل کی جائے گی۔ شہر کے اہم 32 نالوں سمیت تمام 413 نالوں کی صفائی جنگی بنیادوں پر کرائی جائے گی۔ ہر وارڈ میں ٹیمیں لگا کر کام کروایا جائے گا تاکہ بارش کے دوران شہریوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ بہت جلد نالوں کی صفائی کا کام شروع کیا جائے گا اور مقررہ مدت کے اندر مکمل کر لیا جائے گا۔ ساتھ ہی تالابوں کی صفائی بھی کرائی جائے گی ایگزیکٹو آفیسر سشیل کمار نے بتایا کہ صفائی کے کام کو مؤثر طریقے سے مکمل کرنے کے لیے منصوبہ بندی تیار کر لی گئی ہے۔ نگر پریشد نے نالوں کی فہرست تیار کر لی ہے اور ان کی صفائی کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ بہت جلد صفائی کا کام شروع کیا جائے گا۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.