ہومBiharکـــٹیہــارجے ڈی یو تنظیمــی انتخــاب

کـــٹیہــارجے ڈی یو تنظیمــی انتخــاب

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

کٹیہار جے ڈی یو ضلع صدر کے عہدہ پر سورج پرکاش رائے بلا مقابلہ منتخب

کٹیہار( راست) :ضلع میں جنتا دل (یونائیٹڈ) کے تنظیمی انتخاب کے سلسلے میں منعقد اہم اجلاس میں جناب سورج پرکاش رائے کو متفقہ طور پر پارٹی کا ضلع صدر بلا مقابلہ منتخب کر لیا گیا۔ اس موقع پر ضلع کے تمام بلاک صدور، فعال اراکین، پنچایت صدور اور پارٹی عہدیداران کی بڑی تعداد موجود رہی۔ضلع جے ڈی یو کی جانب سے منعقد جائزہ و تنظیمی میٹنگ میں سب سے پہلے پارٹی کی موجودہ تنظیمی صورتحال، آئندہ سیاسی چیلنجز، رکنیت سازی مہم اور بوتھ سطح تک تنظیم کو مضبوط بنانے کی حکمت عملی پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ مقررین نے کہا کہ مضبوط تنظیم کسی بھی سیاسی جماعت کی اصل طاقت ہوتی ہے اور اس کے لیے کارکنان کے درمیان باہمی تال میل، مسلسل رابطہ اور فعال شرکت نہایت ضروری ہے۔میٹنگ کے دوران متعدد بلاک صدور اور سینئر کارکنان نے ضلع صدر کے عہدہ کے لیے جناب سورج پرکاش رائے کے نام کی تجویز پیش کی۔ اجلاس میں موجود تمام اراکین نے اس تجویز کی تائید کرتے ہوئے انہیں بلا مقابلہ ضلع صدر منتخب کرنے کا فیصلہ لیا۔ متفقہ قرارداد کی منظوری کے بعد انہیں باضابطہ طور پر کٹہار ضلع جنتا دل (یو) کا ضلع صدر اعلان کر دیا گیا۔نومنتخب ضلع صدر کے انتخاب کے بعد اجلاس میں خوشی اور جوش و خروش کا ماحول دیکھنے کو ملا۔ کارکنان نے پھولوں کے گلدستے پیش کرکے اور گلپوشی کرکے ان کا استقبال کیا اور کامیاب دورِ قیادت کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ بلاک صدور اور پنچایت نمائندوں نے کہا کہ جناب رائے طویل عرصے سے تنظیم کے لیے مخلصانہ خدمات انجام دیتے آرہے ہیں اور ان کے تجربہ، خوش اخلاقی اور کارکنان سے مضبوط رابطے کی صلاحیت کے باعث تنظیم کو نئی سمت ملے گی۔
اجلاس میں مقررین نے تنظیم کی مضبوطی کے لیے کئی اہم نکات پر زور دیا، جن میں پارٹی نظریہ میں اتحاد، مضبوط اور شفاف قیادت، بلاک سطح پر مستقل رابطہ، کارکنان کو باوقار کردار دینا، نوجوان اور نئے کارکنان کو مواقع فراہم کرنا اور پنچایت سطح تک تنظیمی ڈھانچے کو فعال بنانا شامل رہا۔اس موقع پر کارکنان نے امید ظاہر کی کہ نئے ضلع صدر کی قیادت میں تنظیمی سرگرمیوں میں تیزی آئے گی اور پارٹی کی پالیسیوں و حکومت کی عوامی فلاحی اسکیموں کو مؤثر طریقے سے عوام تک پہنچایا جائے گا۔ ساتھ ہی آئندہ انتخابی چیلنجز کو مدنظر رکھتے ہوئے بوتھ سطح تک تنظیم کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔نومنتخب ضلع صدر جناب سورج پرکاش رائے نے اپنے خطاب میں تمام بلاک صدور، عہدیداران اور کارکنان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ ذمہ داری پوری تنظیم کے اجتماعی اعتماد کی علامت ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ تمام کارکنان کو ساتھ لے کر تنظیم کو مزید فعال، مضبوط اور عوامی مسائل سے جوڑا جائے گا۔ انہوں نے کارکنان سے باہمی احترام، نظم و ضبط اور اتحاد برقرار رکھتے ہوئے پارٹی نظریہ کو گھر گھر تک پہنچانے کی اپیل کی۔اجلاس کا اختتام تنظیم کو مضبوط بنانے کے اجتماعی عزم کے ساتھ ہوا۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.