ہومBiharجسٹس سنگم کمار ساہو نے پٹنہ ہائی کورٹ کے

جسٹس سنگم کمار ساہو نے پٹنہ ہائی کورٹ کے

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

47ویں چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف لیا

بہار کے گورنر عارف محمد خان نے دلایا حلف

جدید بھارت نیوز سروس
پٹنہ، 07 جنوری : اڈیشہ ہائی کورٹ کے سینئر جج جسٹس سنگم کمار ساہو نے بدھ کو پٹنہ ہائی کورٹ کے 47ویں چیف جسٹس کی حیثیت سے عہدے اور رازداری کا حلف لیا۔ انہیں یہ حلف بہار کے گورنر عارف محمد خان نے دلایا۔حلف برداری کے بعد موجود معزز مہمانوں نے جسٹس ساہو کو مبارکباد دی اور ان کی کامیاب مدت کارکے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ جسٹس سنگم کمار ساہو کو ایک تجربہ کار، غیر جانبدار اور حساس جج کے طور پر جانا جاتا ہے۔ ان کے عدالتی تجربے سے پٹنہ ہائی کورٹ کے کام کاج کو نئی سمت اور رفتار ملنے کی امید ظاہر کی جا رہی ہے۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے کہا کہ عدلیہ جمہوریت کا مضبوط ستون ہے اور انہیں یقین ہے کہ جسٹس ساہو کی قیادت میں پٹنہ ہائی کورٹ انصاف اور آئینی اقدار کو مزید مضبوط کرے گی۔لوک بھون میں منعقدہ شاندار حلف برداری کی تقریب میں قائم مقام چیف جسٹس سدھیر سنگھ سمیت پٹنہ ہائی کورٹ کے دیگر معزز جج صاحبان، سینئر انتظامی افسران اور عدالتی و سماجی شعبے سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات موجود تھیں۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version