ہومBiharاین ڈی اے حکومت میں بہار میں جنگل راج تاریخ بن چکا...

این ڈی اے حکومت میں بہار میں جنگل راج تاریخ بن چکا ہے:شاہ

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

سیتامڑھی، 03 نومبر (یواین آئی) مرکزی وزیر داخلہ اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سابق قومی صدر امت شاہ نے پیر کو کہا کہ بہار میں قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) حکومت میں جنگل راج تاریخ بن چکا ہے اور ریاست میں ترقی کی نئی مثالیں قائم ہو رہی ہیں۔مسٹر شاہ نے آج سیتامڑھی ضلع میں این ڈی اے امیدواروں کی حمایت میں منعقدہ ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ این ڈی کی حکومت میں جنگل راج تاریخ بن چکا ہے، اب ریاست میں انفراسٹرکچر اور انوویشن کی بدولت ترقی کے نئے سنگ میل قائم ہو رہے ہیں۔مرکزی وزیر نے کہا کہ بیلسنڈ کا آزادی کی تحریک میں بہت بڑا کردار رہا ہے۔ بیلسنڈ کے 24 مجاہدین آزادی کو انگریزوں نے کالا پانی کی سزا دی تھی۔ انہوں نے کہا کہ لالو اینڈ کمپنی نے انہیں فراموش کر دیا ہے جبکہ این ڈی حکومت ان 24 مجاہدین آزادی کی یادگار تعمیر کرے گی۔مسٹر شاہ نے الزام عائد کیا کہ کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی کی توہین کرتے کرتے اب چھٹھی میہ کی بھی توہین کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب جب ان لوگوں نے نریندر مودی کی توہین کی ہے، عوام نے انہیں شکست دے کر اس کا جواب دیا ہے۔ آنے والے انتخابات میں سیتامڑھی کے عوام کو اسے یاد رکھنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آرجے ڈی ۔کانگریس والے لوگ رام مندر کے مخالف ہیں۔ مسٹرمودی نے ایودھیا میں شاندار رام مندر تعمیر کرایا۔ اب ہم سیتا جی کا شاندار مندر بنانے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس دن سیتامڑھی میں سیتا ماتا کے مندر کی پران پرتیشٹھا ہوگی، اسی دن سیتامڑھی سے ایودھیا تک وندے بھارت ٹرین بھی شروع کر دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ جو ایودھیا آئے گا، وہ سیتامڑھی بھی آئے گا اور اس سے بہار کے سیاحت کے شعبے کو بہت فائدہ ہوگا۔مرکزی وزیر نے کہا کہ وزیراعلیٰ نتیش کمار اور وزیراعظم نریندر مودی نے تمام جیویکا دیدیوں کے کھاتوں میں 10 ہزار روپے جمع کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آرجے ڈی والے الیکشن کمیشن کے پاس جا کر کہہ رہے ہیں کہ یہ 10 ہزار روپے واپس لے لو۔ انہوں نے کہا کہ وہ جیویکا دیدیوں سے کہنا چاہتے ہیں کہ انہیں فکر کرنے کی ضرورت نہیں، کسی میں اتنی ہمت نہیں کہ خواتین کو ملنے والے پیسے روک سکے۔ انہوں نے کہا کہ یہ یہیں نہیں رکے گا، آنے والے وقت میں ہم انہیں دو لاکھ روپے دیں گے۔مرکزی وزیر نے کہا کہ مہا گٹھ بندھن میں نہ لیڈر ہے، نہ پالیسی۔ یہ بھی پتہ نہیں کہ کون کس سیٹ سے الیکشن لڑ رہا ہے، جبکہ این ڈی اے کی پانچوں پارٹیاں پانڈوؤں کی طرح متحد ہو کر بہار کی تمام 243 نشستوں پر انتخاب لڑ رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ بہار انتخاب کا نتیجہ ابھی بتا رہے ہیں۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version