وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی شرکت مرحومہ اوشا کماری کو خراج عقیدت پیش کیا
جدید بھارت نیوز سروس
پٹنہ، 10 جنوری: بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار ہفتہ کو جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) کے ایم ایل اے بھگوان سنگھ کشواہا کی اہلیہ مرحومہ اوشا کماری کی یاد میں منعقدہ تعزیتی اجلاس میں شامل ہوئے۔وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے ضلع بھوجپور کے جگدیش پور بلاک کے دولہن گنج گاؤں میں منعقدہ سوگ سبھا میں مرحومہ اوشا کماری کی تصویر پر گلہائے عقیدت پیش کیے اور غمزدہ اہل خانہ سے ملاقات کر کے انہیں تسلی دی۔اس موقع پر نائب وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری، وزیر برائے آبی وسائل و پارلیمانی امور وجے کمار چودھری، جے ڈی یو کے قومی کارگزار صدر سنجے کمار جھا سمیت دیگر عوامی نمائندے اور بڑی تعداد میں معزز شخصیات موجود تھیں۔
