پھلواری شریف،یکم نومبر(راست):ترقی یافتہ اور خوش حال پھلواری شریف کے عزم کے ساتھ پھلواری شریف اسمبلی حلقہ سے جن سوراج کے امیدوار پروفیسر ششی کانت نے اپنا اثر دار انتخابی تشہیری مہم جاری رکھا ۔ اس دوران ان کی زبردست حمایت مل رہی ہے۔ اس دوران انہوں نے سنگی مسجد، خانقاہ مجیبیہ، چھوٹی خانقاہ، نیا ٹولہ مسجد میں منعقد جلسہ کو خطاب کرتے ہوئے عوام سے حمایت کی اپیل کی۔ اس درمیان پروفیسر ششی کانت پرسادپاسوان نے جن سورا ج کی عوامی فلاح کاری منصوبوں کی چرچہ کرتے ہوئے تبدیلی کی حلف کے ساتھ عوامی حمایت پر زور دیا ۔ انہوں نے پھلواری کی بد حالی کیلئے ذمہ دار عوامی نمائندگان اور موقع پرست پار ٹیوںکو خارج کرنے کی مانگ کرتے ہوئے کہاکہ جن سوراج کے امید وار کے طور پر فاتح ہو تے ہی وہ پھلواری شریف میں صحت، تعلیم، سڑک،صفائی ،لائبریری وغیرہ سے متعلق بنیادی سہولیات کو مہم چلاکر پورا کریں گے ۔ اس عوامی رابطہ پرو گرام کے دوران ان کے ساتھ پھلواری شریف کی عوام کے علاوہ کافی تعداد میں جن سوراج کے کارکنان نے شرکت کر لوگوں سے پروفیسر ششی کانت پرسادکو فاتح بناکر اسمبلی میں بھیجنے کی اپیل کی ۔