ہومBiharگلوبل لیڈرشپ ریٹنگ میں ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی سرفہرست

گلوبل لیڈرشپ ریٹنگ میں ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی سرفہرست

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

140 کروڑ ہندوستانیوں کے لیے باعثِ فخر

پٹنہ، 26 مارچ: گلوبل لیڈرشپ ریٹنگ میں بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کا سرفہرست مقام پر پہنچنا پورے ملک کے لیے فخر اور اعزاز کا موضوع ہے۔ عالمی سطح پر مقبولیت اور اعتماد کے اس پیمانے پر وزیراعظم مودی نے امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت کئی بڑے عالمی لیڈروں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے یہ ثابت کر دیا ہے کہ بھارت کی قیادت آج دنیا میں سب سے زیادہ بااثر اور قابلِ بھروسہ قیادت کے طور پر قائم ہے۔معروف عالمی ڈیٹا انٹیلی جنس فرم ‘مارننگ کنسلٹ ‘ کے تازہ ترین سروے نے وزیراعظم نریندر مودی کو 68 فیصد اپروول ریٹنگ کے ساتھ دنیا کے مقبول ترین جمہوری لیڈر کے خطاب کو برقرار رکھا ہے۔ یہ کامیابی محض ایک فرد کی نہیں بلکہ 140 کروڑ ہندوستانیوں کے اجتماعی خود اعتمادی، جمہوری طاقت اور ترقی کے اس مسلسل سفر کا نتیجہ ہے جو گزشتہ برسوں میں ملک نے طے کیا ہے۔ یہ کامیابی ہر ہندوستانی کے لیے فخر کا باعث ہے۔وزیراعظم مودی کی قیادت میں بھارت نے عالمی فورمز پر اپنی مضبوط موجودگی درج کرائی ہے، چاہے وہ معاشی اصلاحات ہوں، سفارتی توازن یا پھر عالمی بحرانوں میں فیصلہ کن کردار ادا کرنا۔آج بھارت محض ایک ابھرتی ہوئی طاقت نہیں بلکہ عالمی نظام کو سمت دینے والی قوم بن کر ابھرا ہے۔ جی 20 کی کامیاب صدارت، ‘گلوبل ساؤتھ ‘ کی آواز کو مضبوطی، اور ‘آتم نربھر بھارت ‘ جیسی مہمات نے بھارت کو نئی پہچان دی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ عالمی برادری کا بھروسہ بھارت اور اس کی قیادت پر مسلسل بڑھ رہا ہے۔وزیراعظم مودی کے طریقہ کار، واضح پالیسی، مضبوط فیصلہ کن صلاحیت اور مفادِ عامہ کے تئیں لگن نے انہیں عالمی سطح پر مقبول ترین لیڈر بنایا ہے۔ یہ ریٹنگ بتاتی ہے کہ بھارت کی جمہوریت بااختیار ہے اور ملک کی قیادت عوامی امنگوں کے مطابق کام کر رہی ہے۔تمام ہم وطنوں کے لیے یہ فخر کا لمحہ ہے۔ یہ کامیابی ملک کے لوگوں کو مزید ترغیب دیتی ہے کہ وہ متحد ہو کر “سشکت بھارت، سمرتھ بھارت” (مضبوط بھارت، باصلاحیت بھارت) کی تعمیر میں اپنا حصہ ڈالیں اور ملک کو ترقی، خوشحالی اور عالمی قیادت کی نئی بلندیوں تک پہنچائیں۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.