پٹنہ3 اگست ( راست ) امارت شرعیہ کے زیر نگراں چلنے والے اسپتال ایم ایس ایم اسپتال کےفیزیو تھیراپی ڈیپارٹمنٹ میں جدید مشین کا افتتاح حضرت امیر شریعت مد ظلہ کے ہاتھوں ہوا۔ اس موقع پر ایک دعائیہ نشست کا بھی انعقاد کیا گیا ۔ حضرت امیر شریعت نےفیزیو تھیراپی ڈیپارٹمنٹ میں آئے جدید ترین مشینوں کا جائزہ لیا اور کہا ہے کہ مولانا سجاد میموریل اسپتال ہمیشہ ہی غریبوں کی مدد کر تا رہا ہے اور مریضوں کو بہتر سے بہترعلاج کم پیسوں میں فراہم کر نے کیلئے ہمیشہ کوشاںرہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ان جدید مشینوں کے ذریعہ فیزیوں تھیراپی کرانے والے مریضوں کامزید بہتر طریقے سے علاج کیا جا سکے گاجس سے ان کے مرض کو کم وقت میں جلد ہی ٹھیک کیا جا سکے گا۔ وہیں اسپتال کے سکریٹری جناب ڈاکٹر سید یاسر حبیب نے کہا کہ حضرت امیر شریعت جناب احمد ولی فیصل رحمانی مدظلہ العالی کی ہمیشہ یہی کوشش رہی ہے کہ مولانا سجاد میموریل اسپتال کو مزید بہتر اور معیاری بنایا جائے تاکہ غریب اور نادار لوگوں کوکم خرچ میں بہتر علاج فراہم کیا جا سکے۔اسی کے مد نظر مولانا سجاد میموریل اسپتال میں جدید ترین مشین مریضوں کو سہولت فراہم کر نے کے لئے منگائی گئی ہے تا کہ انکا بہتر سے بہتر علاج ہو سکے۔ جدید مشینوں سے علاج کر نے پر روشنی ڈالتےہوئے ڈاکٹر سید یاسر حبیب نے کہا کہ آج کے اس جدید دور میں ایم ایس ایم اسپتال کے فیزیو تھیراپی ڈیپارٹمنٹ میں ان جدید مشینوں کی سخت ضرورت تھی جس میں ٹریکشن مشین جس سے سروائیکل اور لمبر پین جیسے امراض کا علاج بہتر طریقے سے کیا جا سکے گا وہیں آئی ایف ٹی اور الٹراساؤنڈ مشین کے ذریعہ نیوروگرافک پین اور ارتھرائٹس جیسی بیماریوں کا بہتر علاج ہو سکے گا۔ پیرافین ویکس اور انفراریڈ لیمپ سے جوڑوں کے درد اور مسلز کے درد کا علاج بہتر طریقے سے کیا جا سکے گا۔ وہیں اسپتال کی منیجر محترمہ خورشید پروین نے گائنی ڈپارٹمنٹ میںلگی فوٹو تھیراپی مشین کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ اس مشین کے ذریعہ نومولود ویسے بچے جو پیدائش سے ہی کمزور ہوتے ہیں اس تھیراپی مشین کے ذریعہ ان کا بہتر علاج کیا جاسکے گا۔ وہیں ڈینٹل ڈیپارنمٹ میں لگے نئے ایکسرے مشین کے ذریعہ مریضوں کے دانت کا ایکسرے کر انہیں مزید بہتر خدمات فراہم کیا جاسکے گا۔ اس موقع پر امارت شرعیہ کے سکریٹری جنرل؍قاضی شریعت جناب محمد انظار عالم صاحب ، ناظم امارت شرعیہ جناب سعید الرحمن صاحب ، رحمانی 30 کے ڈائریکٹر جناب فہد رحمانی صاحب ، سابق چیئرمین مدرسہ بورڈ جناب اعجاز احمد صاحب، اسپتال کے سکریٹری جناب ڈاکٹر سید یاسر حبیب، منیجر محترمہ خور شید پروین، ڈاکٹر شبانہ، آفس انچارج اعجاز احمد ، آفس اسسٹنٹ اصغر علی، خبیب رضوی،ہمایوں اشرف، فرید اختر، انتخاب عالم ،منور ارشاد،ابو ظفر ، عادل طارق حسین ،عارف صدیقی ، کے علاوہ تمام اسپتال کے کارکنان موجود تھے ۔
