ہومBiharاگر فلک کو ضد ہے بجلیاں گرانے کی

اگر فلک کو ضد ہے بجلیاں گرانے کی

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

تو ہمیں بھی ضد ہے وہیں پر آشیاں بنانے کی: اوپندر کشواہا

پٹنہ، 13 اکتوبر (یو این آئی) راشٹریہ لوک مورچہ (آر ایل ایم)کے قومی صدراوپندر کشواہا نے پیر کوقومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) میں سیٹوں کی تقسیم کو لے کر اپنا درد بیان کیا ہے۔ کشواہا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘پر این ڈی اے کے اتحادیوں کے درمیان سیٹوں کی تقسیم میں اپنی پارٹی کو خواہش کے مطابق نشستیں نہ ملنے پر ایک شعر کے ذریعے اپنی تکلیف کا اظہار کیا ہے۔مسٹر کشواہا نے لکھا ہے کہ ’آج بادلوں نے پھر سازش کی، جہاں میرا گھر تھا وہیں بارش کی۔ اگر فلک کو ضد ہے بجلیاں گرانے کی، تو ہمیں بھی ضد ہے وہیں پر آشیاں بنانے کی۔‘اس سے قبل مسٹر کشواہا نے اتوار کی دیر رات’ایکس‘ پر اپنی پارٹی کے رہنماوں اور کارکنوں سے معذرت کرتے ہوئے لکھا تھاکہ’آپ کے من کے مطابق سیٹوں کی تعداد نہیں ہو پائی۔ میں سمجھ رہا ہوں، اس فیصلے سے اپنی پارٹی کے امیدوار بننے کی خواہش رکھنے والے ساتھیوں سمیت ہزاروں۔ لاکھوں لوگوں کا دل دکھی ہوگا۔ آج کئی گھروں میں کھانا نہیں بنا ہوگا، لیکن آپ سب میری اور پارٹی کی مجبوری اور حدوں کو بخوبی سمجھ رہے ہوں گے۔ کسی بھی فیصلے کے پیچھے کچھ ایسی صورتحال ہوتی ہیں جو باہر سے نظر آتی ہیں لیکن کچھ ایسی بھی ہوتی ہیں جو باہر سے نظر نہیں آتیں۔ ہم جانتے ہیں کہ اندرونی حالات سے ناواقفیت کے سبب آپ کے دل میں میرے تئیں غصہ بھی ہوگا، جو فطری بھی ہے۔‘تاہم اس سے قبل مسٹر کشواہا نے کل شام این ڈی اے کے اتحادیوں کے درمیان سیٹوں کی تقسیم پر اتفاق رائے ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ’ایکس، پر لکھا تھا کہ’این ڈی اے کے ساتھیوں نے خوشگوار ماحول میں سیٹوں کی تقسیم مکمل کر لی ہے۔ این ڈی اے میں سیٹوں کے تال میل کے تحت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) 101، جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو)101، لوک جن شکتی پارٹی (رام ولاس) 29، ان کی پارٹی (آر ایل ایم) اور ہندوستانی عوام مورچہ (ہم) چھ۔چھ نشستوں پر انتخاب لڑے گی۔
این ڈی اے کے تمام پارٹیوں کے کارکن اور رہنما اس کا پرجوش استقبال کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ’بہار ہے تیار، پھر سے راجگ (این ڈی اے)سرکار۔‘

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version