ہومBiharپوری دیانت داری کے ساتھ پاتے پور اسمبلی حلقہ میں ہمہ جہت...

پوری دیانت داری کے ساتھ پاتے پور اسمبلی حلقہ میں ہمہ جہت ترقی کے لیے کام کروں گا : لکھیندر روشن

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

حاجی پور/ پٹنہ: ویشالی ضلع کے پاتےپور کے رمؤلی گاوں باشندہ و بھاجپا پارٹی کے ضلعی اقلیتی صدر اور سماجی رہنما جناب اصغر علی نے بی جے پی کارکنان اور اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پٹنہ پہنچ کر معزز وزیر لکھیندر کمار روشن سے ملاقات کی اور انہیں وزیر بننے پر دلی مبارکباد پیش کی۔جناب اصغر علی نے وزیر موصوف کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔جب کہ وہاں موجود کارکنان اور حامیوں نے بھی مبارک باد پیش کی۔ملاقات کے دوران اصغر علی نے پاتے پور اسمبلی حلقے میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی۔انہوں نے علاقے کی بنیادی سہولیات،سڑک،تعلیم اور روزگار سے جڑے مسائل کو وزیر موصوف کے سامنے رکھا۔ اس موقع پر وزیر لکھیندر کمار روشن نے کہا کہ عوام کے بے پناہ اعتماد،محبت اور تعاون کی بدولت ہی مجھے یہ ذمہ داری ملی ہے۔میں پوری دیانت داری کے ساتھ پاتےپور اسمبلی حلقے کی ہمہ جہت ترقی کے لیے کام کروں گا۔اصغر علی نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیر لکھیندر کمار روشن کو وزارت کی ذمہ داری ملنا بہار کی سیاست میں ایک مثبت تبدیلی کا اشارہ ہے۔اب ان کے سامنے پاتےپور اسمبلی حلقے کی ترقی کو تیز رفتار بنانے کی بڑی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ علاقے کے عوام کی توقعات بڑھ گئی ہیں اور انہیں یقین ہے کہ وزیر موصوف ان امیدوں پر پورا اتریں گے۔ مزید کہا کہ لکھیندر کمار روشن کا وزیر بننا این ڈی اے کے لیے نئی توانائی کا باعث ہے اور بہار کی سیاست میں ایک نیا باب رقم کرتا ہے۔پاتےپور کے عوام میں خوشی اور جوش کی لہر ہے اور سب کی ان سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version