ہومBiharبہار میں انسانیت سوز واقعہ! ہوم گارڈ کی دوڑ میں بیہوش ہوئی...

بہار میں انسانیت سوز واقعہ! ہوم گارڈ کی دوڑ میں بیہوش ہوئی لڑکی سے چلتی ایمبولینس میں عصمت دری

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

پٹنہ ،26؍جولائی (ایجنسی)بہار کے ضلع گیا سے ایک انسانیت سوز واقعہ سامنے آیا ہے جس نے ریاست بھر میں سنسنی پھیلا دی ہے۔ ہوم گارڈ کی بھرتی کے لیے دوڑ میں شریک ایک نوجوان خاتون امیدوار کے ساتھ چلتی ایمبولینس میں زیادتی کی گئی۔میڈیا ذرائع کےمطابق پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ایمبولینس ڈرائیور اور ٹیکنیشن کو گرفتار کر لیا ہے۔یہ واقعہ جمعرات کے روز بودھ گیا کے بی ایم پی 3 پریڈ گراؤنڈ پر اس وقت پیش آیا جب ریاست میں ہوم گارڈز کی بھرتی کے لیے جسمانی ٹیسٹ ہو رہے تھے۔ دوڑ کے دوران ایک نوجوان خاتون امیدوار اچانک بیہوش ہو گئی۔ موقع پر موجود عملے نے ایمبولینس کو فوری طور پر بلایا تاکہ اسے اسپتال پہنچایا جا سکے۔ متاثرہ لڑکی کو ایک ایمبولینس میں ڈرائیور ونے کمار اور ٹیکنیشن اجیت کمار کے ساتھ اسپتال لے جایا گیا۔تاہم اسپتال پہنچنے کے بعد جب لڑکی کو ہوش آیا تو اس نے ڈاکٹروں کو بتایا کہ اسپتال لے جاتے وقت چلتی ایمبولینس میں اس کے ساتھ زیادتی کی گئی۔ ڈاکٹروں نے فوری طور پر پولیس کو مطلع کیا۔ پولیس نے سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو گھنٹوں کے اندر اندر دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس آنند کمار نے میڈیا کو بتایا کہ متاثرہ لڑکی کی شکایت کے بعد ایک خصوصی تفتیشی ٹیم تشکیل دی گئی جس کی قیادت بوردھ گیا کے ایس ڈی پی او سوربھ جیسوال نے کی۔ ٹیم نے فوری چھاپے مار کر دونوں ملزمان کو حراست میں لے لیا۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version