جدید بھارت نیوز سروس
پٹنہ،31 دسمبر: بہار کے نائب وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے کہا کہ بہار حکومت نوجوانوں کو ایک کروڑ نوکری اور روزگار دینے کے لیے کام کر رہی ہے۔ اس کے لیے ‘جن نایک کرپوری ٹھاکر کوشل وکاس یونیورسٹی ‘ قائم کی گئی ہے۔ حکومت کا ہدف ہے کہ بہار کے نوجوان مزدوری نہیں، بلکہ باوقار روزگار کے لیے بہار سے باہر ملک اور دنیا میں جائیں۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا بھی یہی پیغام ہے۔چودھری نے ‘کوشل یوا سمیلن 2025’ کی ستائش کی اور کہا کہ یہ گزشتہ نو سالوں سے وزیر اعلیٰ نتیش کمار اور وزیر اعظم مودی کے خوابوں کو زمین پر اتار رہے ہیں۔
انہوں نے 32 لاکھ نوجوانوں کو ہنر مندی (Skill Development) کی تربیت دی ہے۔نائب وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ این ڈی اے (NDA) نے 2020 میں 10 لاکھ سرکاری نوکریوں اور 10 لاکھ روزگار کا وعدہ کیا تھا۔ حکومت نے گزشتہ پانچ سالوں میں 52 لاکھ لوگوں کو سرکاری نوکری اور روزگار دینے کا کام کیا ہے۔ اب ایک کروڑ روزگار کا ہدف رکھا گیا ہے۔چودھری نے کہا کہ بہار اب تیزی سے ترقی کر رہا ہے۔ حکومت کوآپریٹو ماڈل اور عوام کی شراکت داری سے بھی ترقی کر رہی ہے۔ بہار میں اگلے پانچ سالوں میں 25 نئی شوگر ملیں قائم کی جائیں گی۔ حکومت PPP-Mode یعنی عوامی شراکت داری کو بھی فروغ دے رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈیفنس کوریڈور، صنعت اور ہنر پر مبنی روزگار ریاست کی نئی پہچان ہیں۔ آج کئی ممالک کو ہنرمند نوجوانوں کی ضرورت ہے اور بہار کے نوجوان اس کے لیے تیار ہیں۔ اب بہار کے نوجوان مزدوری نہیں، بلکہ باوقار روزگار کے لیے دنیا کےمختلف ممالک میں جائیں گے۔
