ہومBiharکانگریس ہیڈکوارٹر میں سابق وزیر اعلیٰ آنجہانی داروگا پرساد رائے یوم پیدائش

کانگریس ہیڈکوارٹر میں سابق وزیر اعلیٰ آنجہانی داروگا پرساد رائے یوم پیدائش

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

اور ریاستی کانگریس کے سابق صدر لہٹن چودھری کی برسی منائی گئی

جدید بھارت نیوز سروس
پٹنہ، 2 ستمبر: بہار کے سابق وزیر اعلیٰ آنجہانی داروگا پرساد رائے کی 103 ویں یوم پیدائش اور ریاستی کانگریس کے سابق صدرلہٹن چودھری کی 22 ویں برسی آج ریاستی کانگریس ہیڈ کوارٹر صداقت آشرم میں منائی گئی۔ پروگرام کی صدارت بہار اسٹیٹ کانگریس کمیٹی کے صدر راجیش رام نے کی۔ اس موقع پر راجیش رام نے کہا کہ داروگا بابو کانگریس کے قابل احترام لیڈر تھے اور ریاستی حکومت کے طویل عرصے تک وزیر رہے اور بعد میں وزیر اعلیٰ کے طور پر انہوں نے ریاست میں پسماندہ دلتوں اور اقلیتی برادریوں کی ترقی کے لیے کئی اسکیمیں شروع کیں۔ راجیش رام نے کہا کہ آنجہانی لہٹن چودھری طویل عرصے تک ریاستی حکومت میں زراعت، محصولات اور محکمہ صحت کے وزیر رہے۔رام نے کہا کہ انہوں نے ان تمام محکموں میں گہرا نشان چھوڑا جن میں وہ وزیر تھے۔لہٹن چودھری ریاستی کانگریس کے صدر بھی رہے اور انہوں نے اپنی تمام ذمہ داریوں کو ایمانداری کے ساتھ نبھایا۔ اس موقع پر خراج عقیدت پیش کرنے والوں میں کانگریس لیجسلیچر پارٹی کے لیڈر ڈاکٹر شکیل احمد خان، قانون ساز کونسل میں کانگریس پارٹی کے لیڈر ڈاکٹر مدن موہن جھا، نیشنل سکریٹری کم بہار انچارج سشیل پاسی، پونم پاسوان، ڈاکٹر سمیر کمار سنگھ، پریم چندر مشرا، جتیندر گپتا، کرپاناتھ پاٹھک،موتی لال شرما ،جمال احمد بھلّو ،سنجیو پرساد ٹونی ،پرتیما کماری داس ،رظہار الحسین ،آفاق عالم ،اجے کمار سنگھ ،سنتوش مشرا،آنند شنکر ،چھترپتی یادو،راجیش راتھوڑ ،برجیش پرساد منّا ،اجے چودھری ،امبوج کشور جھا،پروین سنگھ کشواہا ،امیتا بھوشن ،آنند مادھ ،ڈاکٹڑ اجے کمار سنگھ ،انیل کمار، عمیر خان، ششی رنجن، راجیو مہتا، منجیت آنند ساہو، اسیت ناتھ تیواری، گیان رنجن،منا شاہی، ششیر کانڈیلیا، ستیندر کمار سنگھ، ویدیا ناتھ شرما، گنجن پٹیل، کمل دیو نارائن شکلا، اشوک گگن، آشوتوش شرما، پنکج یادو، پونم دیوی، کمل کملیش، منت رحمانی،ششی کمار سنگھ، سنیل کمار سنگھ، سنتوش سریواستو، محمد۔ کامران، سودے شرما، شریف رنگریز، وصی اختر، مرنل انامے، سنجے پانڈے، قیصر خان،امیش کمار رام، روی گولڈن، ریتا سنگھ، محمد شاہنواز، وشوناتھ بیٹھا اور دیگر کانگریسی موجود تھے۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version