ہومBiharامارت شرعیہ کی زیارت اوراس کی خدمات وارناموں کو سن کردل بے...

امارت شرعیہ کی زیارت اوراس کی خدمات وارناموں کو سن کردل بے حد مسرور ہوا: سابق چیف کمشنر انکم ٹیکس

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

پھلواری شریف 11 دسمبر(راست):آج امارت شرعیہ پھلواری شریف کی زیارت کے لئے تشریف لانے والے جموں وکشمیر کے سابق چیف کمشنر انکم ٹیکس عزت مآب جناب صوفی غلام رسول صاحب نے اپنے قلبی تأثرات کا اظہار کرتے ہوئے فرمایا کہ آج میری برسوں کی تمنا اور آرزو پوری ہورہی ہے عرصہ سےا مارت شرعیہ کی دیدار کی خواہش تھی اللہ تعالیٰ نے میری اس خواہش کو پوری کردی اور جو کچھ قبل سے سن رکھاتھا آج اس ادارہ کی خدمات کو آنکھوں سے دیکھ کر اور سن کر مزید دل بےحدمسرور و متأثرہوا ،اللہ تعالیٰ اس شجر طوبی کو قیامت تک کے لئے شر سبز وشاداب رکھے اور اس کے ذریعہ ہورہے قوم وملت کی بیشبہا خدمات کو شرف قبولیت عطاکرے ،مہمان محترم نے امارت شرعیہ کے کاموں کو سراہتے ہوئے کہا کہ بلاشبہ یہ ادارہ ملک کا ایک ممتاز اور مثالی ادارہ ہے جہاں مسلمان ایک امیر شریعت کے ماتحت کلمہ واحدہ کی بنیاد پر متحد ومنظم زندگی گذاررہے ہیں اوربلاتفریق مذہب وملت عام انسانوں کی خدمت کررہا ہے جس سے مذہبی فرقوںکے ساتھ صلح وآشتی کو فروغ مل رہا ہے ،میر ی دعاء ہے اللہ تعالیٰ اس ادارہ کو مزید ترقیات سے نوازے اور ہر طرح کے شروفتن سے محفوظ رکھے ،مہمان محترم کے ہمراہ جناب محمدعاشق ابراہیمی صاحب سابق ڈی ایم مونگیر اور جمال الدین صاحب بھی شریک کارواں تھے جنہوں نے امارت شرعیہ کے نظام کار کو دیکھ کر کہا کہ یہ ادارہ ملت کا قیمتی اثاثہ ہے ،مہمانان کرام کا ناظم امارت شرعیہ بہار اڈیشہ ،جھارکھنڈ ومغربی بنگال مولانامفتی محمد سعیدالرحمن قاسمی صاحب نے اپنے رفقاء کرام کے ساتھ پرتپاک انداز میںاستقبال کیا اور ان کے روبرو امارت شرعیہ کی رفاہی وفلاحی خدمات اور کارناموں کا تفصیلی تعارف پیش کیا ناظم صاحب نے کہاکہ امارت شرعیہ کا قیام 1921 ء میں عمل آیا جس کو سوسال سے زیادہ کا عرصہ گذر چکا ہے ،اس طویل عرصہ میں امارت شرعیہ نے جرأت مندانہ قیادت سے ملت کی صحیح سمت میں رہنمائی کی ،مسلمانوں کو محض کلمہ کی بنیاد پر منظم و متحد رکھنے اور نظام شرعی کے قیام اورتحفظ مسلمین کے لئے مسلسل کو شش کرتی آرہی ہے جس کے باعث اس کا دائرہ دن بدن پھیلتا جارہا ہے،کام کی ہمہ گیری اور وسعت کے پیش نظر مختلف شعبے قائم ہوئے جن کے ذریعہ دین وملت کی مضبوط خدمات انجام پارہی ہیں ، اس وقت موجودہ امیر شریعت مفکر ملت حضرت مولاناسید احمد ولی فیصل رحمانی کی امارت میں ادارہ ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہے ، انہوں نے امارت شرعیہ کے جملہ شعبہ جات کی خدمات کا اجمالی تعارف بھی کرایا ،دارالقضاء ،دارالافتاء ،شعبہ تبلغ وتنظیم ،شعبہ تعلیم مذہبی وعصری ،تحفظ مسلمین ،بیت المال شعبہ نشر واشاعت کے علاوہ ٹیکنیکل ،آئی ٹی آئی ،اورمولانا سجاد میموریل اسپتال کی قیمتی خدمات بیان کئے جس سے مہمان کرام حدرجہ متأ ثر ہوئے ،اور پرمسرت انگیز میں ایک خوشگوار اثرات محسوس کرتے رہے اور دعاؤں سے نوازتے رہے ،مہمانان کے ساتھ استقبالیہ مجلس میں امارت شرعیہ کے مرکزی و ذیلی دار القضاء کے قاضی شریعت مولانا مفتی محمد انظار عالم قاسمی صاحب ،امارت شرعیہ کے نائب ناظم مولانا مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی صاحب ،شعبہ پرجیکٹ منیجمینٹ کے مینیجر جناب احسان الحق صاحب ،مولانا رضوان احمد ندوی صاحب معاون ناظم ،مولانامحمد ابوالکلام شمسی صاحب معاون ناظم ،جناب ڈاکٹر یاسرحبیب صاحب سکریٹری مولانا سجاد میموریل اسپتال اور جناب مولانا محمدشارق رحمانی صاحب رفیق دفتر نظامت امارت شرعیہ موجود رہے اور امارت شرعیہ کے تعلق سے مہمانوں کے ساتھ محو گفتگو رہے ۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version