ہومBiharڈاکٹر پریم کمار متفقہ طور پر بہار اسمبلی کے اسپیکر منتخب

ڈاکٹر پریم کمار متفقہ طور پر بہار اسمبلی کے اسپیکر منتخب

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

وزیراعلیٰ نتیش کمار اور تیجسوی یادو نے احترام کے
ساتھ اسپیکر کے لئے مقرر کی گئی کرسی تک پنچایا

جدید بھارت نیوز سروس
پٹنہ، 02 دسمبر:بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر رہنما اور صوبے کے سابق وزیر ڈاکٹر پریم کمار منگل کو متفقہ طور پر بہار اسمبلی کے اسپیکر منتخب کیے گئے۔بہار اسمبلی میں پروٹیم اسپیکر نریندر نارائن یادو نے دوپہر کے کھانے کے وقفے سے پہلے متفقہ طور پر پریم کمار کے اس عہدے پر منتخب کیے جانے کا اعلان کیا۔ مسٹریادو نے کہا کہ مسٹرکمار کے خلاف کسی بھی امیدوار نے نامزدگی داخل نہیں کی ہے، اس لیے انہیں متفقہ طور پر بہار اسمبلی کا اسپیکر منتخب کیا گیا ہے۔پریم کمار کے اسپیکر منتخب ہونے کے بعد وزیراعلیٰ نتیش کمار اور راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے رہنما تیجسوی یادو انہیں احترام کے ساتھ اسپیکر کے لیے مقرر کی گئی کرسی تک لے گئے۔اس سے قبل نائب وزیراعلیٰ سمراٹ چودھری نے پریم کمار کا نام اسپیکر کے عہدے کے لیے تجویز کیا اور پارلیمانی امور کے وزیر وجے کمار چودھری نے ان کی تجویز کی توثیق کی۔
پروٹیم اسپیکرمسٹر یادو نے اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پریم کمار کے حق میں چار تجاویز پیش کی گئیں۔ تجویز پیش کرنے والوں میں دونوں نائب وزیراعلیٰ سمراٹ چودھری اور وجے کمار سنہا، وزیر شرون کمار اور رکن اسمبلی سنجے سراؤگی کے نام شامل ہیں۔وزیراعلیٰ نتیش کمار نے مسٹر کمار کے ریاستی اسمبلی کے اسپیکر منتخب ہونے کے بعد کہا کہ وہ تمام اراکین کے بے حد شکر گزار ہیں جنہوں نے انہیں متفقہ طور پر اسپیکر منتخب کرنے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر کی حیثیت سے پریم کمار کا کردار بہت قابل ستائش رہا ہے اور امید ہے کہ اسپیکر کے طور پر بھی ان کے طویل تجربے سے اسمبلی کو فائدہ ملے گا۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ اسمبلی کے تمام اراکین ایوان کو بہتر طور پر چلانے میںمسٹر کمار کا بھرپور تعاون کریں گے۔نائب وزیراعلیٰ سمراٹ چودھری نے نئے اسپیکر پریم کمار کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ انہیں ایوان میں قائد حزب اختلاف، وزیر اور پارٹی کی تنظیم میں طویل تجربہ حاصل ہے۔نائب وزیراعلیٰ وجے کمار سنہا نے پریم کمار کو ”تجربے کی کتاب“ قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ان کی موجودگی میں ایوان کا تقدس برقرار رہے گا۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version