ہومBiharڈاکٹر ایچ رحمٰن راجد کی رکنیت حاصل کی

ڈاکٹر ایچ رحمٰن راجد کی رکنیت حاصل کی

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

حاجی پور ، یکم نومبر(راست): ضلع کے بدو پور بلاک حلقہ کے پھیرو پور گاؤں باشندہ ویشالی ضلع کے مشہور و معروف معالج ڈاکٹر ایچ رحمٰن آج راشٹریہ جنتا دل کی رکنیت حاصل کی بہار کے سابق ڈپٹی سی ایم تجسوی یادو نے انھیں ایک تقریب میں انھیں رکنیت دلائی تجسوی یادو نے کہا کہ ڈاکٹر ایچ رحمٰن صاحب کو پارٹی میں آنے سے ویشالی ضلع میں راجد مضبوط و مستحکم ہوگا چونکہ ڈاکٹر ایچ رحمٰن صاحب ایک مضبوط سماجی وسیاسی ملی تعلیمی مذہبی اور صحتی رہنما ہے وہ تعلیم اور صحت کے حلقہ میں خوب خدمت کر رہے ہیں رکنیت حاصل کرنے کے بعد ڈاکٹر ایچ رحمٰن نے کہا کہ راجد بہار کی سب سے بڑی اور مضبوط واحد قوم پرست سیاسی پارٹی ہے۔ بہار کی ہمہ جہت ترقی کے ساتھ ساتھ امن و سکون اور سب کی عزت و آبرو کا خیال رکھتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیر وزیر اعلی جناب لالو پرساد یادو رابری دیوی تجسوی یادو جی کے اصول و اچھے اخلاق سے متاثر ہوں ڈاکٹر ایچ رحمٰن نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ تجسوی یادو کو وزیر اعلی بنانے کے لئے عظیم اتحاد کو ووٹ کرے تجسوی یادو سے ہی عوام کے مسائل حل ہوگا اور بہار ترقی یافتہ اور خوشحال بنے گا ڈاکٹر ایچ رحمٰن صاحب کو راجد پارٹی سے رشتہ جوڑنے پر مولانا آصف جمیل قاسمی ، اعجاز احمد ، محمد نورالدین محمد صدام حسین گولڈن ، نور الرحمن ، توقیر خان ، حافظ فصیح الدین عرف فردوس مدنی مولانا توصیف فلاحی مولانا انتخاب عالم قاسمی وغیرہ نے مبارکباد و نیک خواہشات پیش کی ہے کہا کے ڈاکٹر صاحب کو پارٹی میں آنے سے ویشالی میں پارٹی کافی مضبوط ہوگا اور مسلمانوں کی ہر کام آسان ہوگا۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version