ہومBiharڈاکٹر سی۔ وی۔ رمن یونیورسٹی اور سی آئی پی ای ٹی کے...

ڈاکٹر سی۔ وی۔ رمن یونیورسٹی اور سی آئی پی ای ٹی کے درمیان مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

حاجی پور،22 جنوری(راست) : ڈاکٹر سی۔ وی۔ رمن یونیورسٹی، ویشالی (بہار) اور سنٹرل انسٹی ٹیوٹ آف پیٹرو کیمیکل انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (CIPET)، حاجی پور کے درمیان تعلیمی، تحقیقی اور تکنیکی تعاون کو فروغ دینے کے مقصد سے ایک اہم مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کیے گئےاس موقع پر ڈاکٹر سی۔ وی۔ رمن یونیورسٹی کی جانب سے رجسٹرار ڈاکٹر برجیش سنگھ اور CIPET–CSTS، حاجی پور کی جانب سے ڈائریکٹر ڈاکٹر یو۔ پی۔ سنگھ نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔ اس تقریب میں یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر سمیت تیواری، ڈین اکیڈمک ڈاکٹر دھرمندر سنگھ، ڈین اسٹوڈنٹ ویلفیئر ڈاکٹر امریش کمار سنگھ سمیت دونوں اداروں کے سینئر افسران اور فیکلٹی ممبران موجود تھے۔
یہ مفاہمتی یادداشت دونوں اداروں کے درمیان تعلیمی اور تحقیقی تعاون کو ایک نئی سمت فراہم کرے گی۔ اس کے تحت CIPET کے سائنسدانوں، انجینئروں اور تکنیکی ماہرین اور ڈاکٹر سی۔ وی۔ رمن یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلبہ کے درمیان باقاعدہ رابطہ اور اشتراک کو فروغ دیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ مشترکہ تحقیقی منصوبوں کا آغاز، طلبہ اور اساتذہ کے لیے تربیتی پروگرامز، ورکشاپس کا انعقاد اور مختلف تکنیکی خدمات کے تبادلے کے منصوبے بھی شامل ہیں اس معاہدے کا بنیادی مقصد صنعت پر مبنی تعلیم، جدت (انوویشن) اور مہارتوں کی ترقی کو فروغ دینا ہے، تاکہ طلبہ کو عملی تجربہ حاصل ہو اور وہ جدید تکنیکی چیلنجز کا بہتر طور پر مقابلہ کر سکیں۔اس موقع پر مقررین نے کہا کہ یہ معاہدہ دونوں اداروں کے درمیان علم، وسائل اور مہارت کے مؤثر تبادلے کو مضبوط بنائے گا اور علاقائی سطح پر تعلیم، تحقیق اور تکنیکی ترقی کو نئی رفتار عطا کرے گا۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version