ہومBiharوزیر داخلہ بننے کے بعد پہلی بار بی جے پی دفتر پہنچے...

وزیر داخلہ بننے کے بعد پہلی بار بی جے پی دفتر پہنچے نائب وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

کارکنوں نے کیا شاندار استقبال

جدید بھارت نیوز سروس
پٹنہ، 22 نومبر:بہار کے 7نائب وزیر اعلیٰ و وزیر داخلہ سمراٹ چودھری سنیچر کو حلف برداری کے بعد پہلی بار بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ریاستی دفتر پہنچے، جہاں پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں نے ان کاپرجوش استقبال کیا۔ اس دوران پورے احاطے میں این ڈی اے کی حمایت میں زبردست نعرے گونجتے رہے اور ماحول پوری طرح جوش و خروش سے بھرا ہوا تھا۔بی جے پی دفتر میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیر اعلیٰ و وزیر داخلہ سمراٹ چودھری نے کہا کہ بی جے پی قیادت اور وزیراعلیٰ نتیش کمار کی ہدایت پر انہیں وزارت داخلہ کی ذمہ داری دی گئی ہے، جسے وہ پوری ایمانداری کے ساتھ نبھائیں گے۔انہوں نے ریاست کے عوام کو یقین دلاتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی اور وزیراعلیٰ نتیش کمارکی رہنمائی میں بہار میں مسلسل سوشاسن کو مزید مضبوط بنانے کی کوشش کی جائے گی۔وزیر داخلہ سمراٹ چودھری نے کہا کہ نتیش کمار کی قیادت میں برسوں سے بہار میںسوشاسن کی مضبوط روایت قائم رہی ہے اور آگے بھی یہی نظام برقرار رہے گا۔انہوں نے کہا کہ نتیش کمار نے مسلسل سوشاسن قائم کیا ہے، اور آئندہ بھی پوری انتظامی مشینری انہی کی رہنمائی میں کام کرے گی۔انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ بہار میں قائم اس نظام نے انارکی اور نام نہاد جنگل راج کا خاتمہ کر دیا ہے۔وزیر داخلہ کی حیثیت سے اپنا موقف واضح کرتے ہوئے نائب وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاست میں دوبارہ بد امنی پھیلانے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔انہوں نے سخت لہجے میں کہاکہ جرائم پیشہ افراد کے لیے بہار نہیں ہے۔ انہیں بہار سے باہر جانا ہی ہوگا۔انہوں نے یقین دلایا کہ نظم ونسق کو مضبوط بنانا اور عوام کی حفاظت کو یقینی بنانا ان کی اولین ترجیح ہوگی۔ان کی آمد پر پارٹی عہدیداران، سینئر لیڈران اور بڑی تعداد میں کارکنوں نے پھول مالاؤں اور نعروں کے ساتھ ان کا استقبال کیا۔کارکنوں نے کہا کہ وزیر داخلہ کے طور پر سمراٹ چودھری کی ذمہ داری سنبھالنے سے بہار میں نظم ونسق مزید مضبوط ہوگا۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version