ہومBiharدیپک پرکاش نے پنچایتی راج محکمہ کے وزیر کا عہدہ سنبھالا

دیپک پرکاش نے پنچایتی راج محکمہ کے وزیر کا عہدہ سنبھالا

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

محکمہ کے افسران کے ساتھ جائزہ میٹنگ کی

پٹنہ، 22 نومبر (یواین آئی) بہار حکومت کے پنچایتی راج وزیر دیپک پرکاش نے سنیچر کو اپنے محکمے کا عہدہ سنبھالا اور عہدیداروں کے ساتھ جائزہ میٹنگ میں شامل ہوئے۔وزیر مسٹر پرکاش کے عہدہ سنبھالنے کے بعد پنچایتی راج محکمہ، بہار حکومت کے سکریٹری نے محکمہ کی ساخت اور کام کاج سے متعلق انہیں آگاہ کرایا۔ اس کے بعد مسٹرپرکاش نے محکمے کے عہدیداروں اور کارکنان سے ملاقات کر کے ان کی ذمہ داریوں کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ وزیر کو ایک میٹنگ کے دوران محکمہ کی ساخت اور کام کاج کو پاور پوائنٹ پریزنٹیشن (پی پی ٹی) کے ذریعے دکھایا گیا اورمحکمہ جاتی منصوبوں کی تفصیلی جانکاری فراہم کی گئی۔ اس کے بعد وزیر مسٹرپرکاش نے محکمہ کے افسران کے ساتھ کاموں کا جائزہ بھی لیا۔
پنچایتی راج وزیر نے میٹنگ کے بعد کہا کہ ضلع پریشد کی املاک کی نشاندہی کر کے اسے فروغ دینے کی سمت میں کام کرنا محکمے کی ترجیح ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ داخلی آمدنی کے ذرائع میں اضافہ اور مقامی سطح پر نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا کرنے پر بھی توجہ دی جائے گی۔ اس کے ساتھ ہی گرام پنچایت سطح پر منصوبوں کی نگرانی کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی، جس میں مختلف سیاسی جماعتوں کے اراکین شامل کئے جائیں گے۔ اس سے منصوبوں کے نفاذ میں شفافیت بڑھے گی۔ انہوں نے کہا کہ پنچایتی راج محکمہ، بہار کے تحت تمام خالی عہدوں پر تیزی سے تقرری کا عمل مکمل کیا جائے گا۔ ریاست میں سہ سطحی پنچایتی راج اداروں کو خود کفیل اور مضبوط بنانے، روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور منصوبوں کو شفاف بنانے کی سمت میں محکمہ پوری وابستگی کے ساتھ کام کرے گا۔مسٹرپرکاش نے عہدیداروں اور کارکنان کو عوامی مفاد میں دیانت داری سے کام کرنے کی ہدایت دی۔ ساتھ ہی محکمہ جاتی منصوبوں کے نفاذ میں جدت اپنانے کی بھی ہدایات دیں۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version